المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ 203 - جزء السلمي · حديث 2130
2129 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا معلى بن مهدي ثنا حصن بن عبد الله بن عياش السلمي قال سمعت مطرف بن عبد الرحمن بن عبد الله ابن جزء يقول أنبأني حبان بن جزء عن جزء Y أنه أتى النبي صلى الله عليه و سلم بأسير كان عنده من صحابة رسول الله صلى الله عليه و سلم كانوا أسروه وهم مشركون ثم أسلموا فأتوا النبي صلى الله عليه و سلم بذاك الأسير فكسا جزءا بردين وأسلم جزء عنده ثم قال : ( أدخل على عائشة تعطيك من الأبرد التي عندها بردين ) فدخل على عائشة أم المؤمنين فقال : أي نضرك الله اختاري لي من هذه الأبرد التي عندك بردين فإن نبي الله صلى الله عليه و سلم كساني منها بردين فقالت ومدت سواكا من أراك طويلا فقالت : خذ هذا وخذ هذا وكانت نساء العرب حينئذ لا يرين
حضرت حبان بن جزء اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں قیدیوں میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا، آپ کے پاس آپ کے صحابہ بھی تھے ، جو قیدی لائے گئے وہ مشرک تھا، پھر وہ مسلمان ہوئے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان قیدیوں کے پاس آئے ، آپ نے جزء کو دو چادریں پہنائیں، حضرت جزء آپ کے پاس اسلام لائے پھر فرمایا کہ تو عائشہ کے پاس چلا جا ! وہ آپ کو ان چادروں میں سے دو چادریں دیں گی جو ان کے پاس ہیں ۔ میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، عرض کی : اللہ آپ کو خوش رکھے ! میرے لیے دو چادریں پسند کریں جو آپ کے پاس چادریں ہیں ، کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ان سے دو چادریں پہنائی ہیں ۔ آپ نے فرمایا : اس حال میں کہ پیلو کی لمبی مسواک لی ہوئی تھی ، آپ نے فرمایا : یہ لے لو اور یہ لے لو، اس وقت عرب کی عورتیں دکھائی نہیں دیتی تھیں ۔
حِبَّانَ بْنِ جَزْءٍ ← مطرف بن عبد الرحمن بن عبد الله ابن جزء ← حصن بن عبد الله بن عياش السلمي ← مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2130
