المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ حبيب بن أبي ثابت عن الحسين رضي الله عنه · حديث 2912
2911 - حدثنا أحمد بن عمرو القطراني ثنا زياد بن يحيى ثنا أبو عتاب الدلال أنا عمرو بن ثابت Y حدثني حبيب بن أبي ثابت قال : صنعت امرأة من نساء الحسين طعاما في بعض أرضه فطعم ثم رفع الطعام فجاء مولى له فدعا بالطعام فقال : يا أبا عبد الله لا أريده قال : لم ؟ قال : أكلنا قبيل عند عبيد الله بن عباس فقال الحسين : إن أباه كان سيد قريش إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : يا بني عبد المطلب أطعموا الطعام وأطيبوا الكلام
حضرت حبیب بن ثابت فرماتے ہیں : حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیویوں میں سے ایک نے اپنی زمین میں کھانا تیار کیا ، پس آپ نے کھایا ، پھر کھانے کا دسترخوان اُٹھالیا گیا تو آپ کا غلام آیا تو آپ نے کھانا منگوایا ، اس نے عرض کی : اے ابو عبداللہ ! مجھے کھانا نہیں چاہیے! آپ نے فرمایا: کیوں؟ اس نے عرض کی: ہم نے ابھی تھوڑی دیر پہلے عبید اللہ بن عباس کے پاس کھایا ہے ، توحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: بے شک اس کا باپ قریش کا سردار ہے ، بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عبدالمطلب کے بیٹو! لوگوں کو کھانا کھلاؤ اور اچھی کلام کرو۔
حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← عمرو بن ثابت ← أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ، ← زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، ← أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ
Hadith 2912
