المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ صالح بن عبيد الله بن أبي رافع عن جده · حديث 965
961 - حدثنا علي بن المبارك الصنعاني ثنا إسماعيل بن أبي أويس حدثني عبد الملك بن إبراهيم بن جبر عن رباح بن صالح بن عبيد الله بن أبي رافع عن أبيه عن جده Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم خرج في جوف الليل يدعو بالبقيع ومعه أبو رافع فدعا بما شاء الله ثم انصرف مقبلا فمر على قبر فقال : ( أف أف أف ) فقال له أبو رافع : يا نبي الله بأبي أنت وأمي ما معك أحد غيري فمني أففت ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( لا ولكني أففت من صاحب هذا القبر الذي سئل عني فشك في )
حضرت رباح بن صالح بن عبیدا للہ بن ابور افع اپنے والدسے ، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے ایک حصے میں نکلے ، جنت البقیع والوں کے لیے دعا کر رہے تھے ، آپ کے ساتھ ابور افع بھی تھے ، آپ نے جو اللہ نے چاہا دعا کی ، پھر آپ واپس آئے اور ایک قبر کے پاس سے گزرے ، آپ نے فرمایا: اُف ، اٗف ، اُف ! حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ سے عرض کی : یار سول اللہ !میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! میرے علاوہ آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہے ، آپ نے اُف مجھ سے کہاہے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں! میں نے اس قبر والے سے اُف کیا ، اس سے میرے متعلق پوچھا گیا تو اس نے میرے متعلق شک کیا ۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← رباح بن صالح بن عبيد الله بن أبي رافع ← عبد الملك بن إبراهيم بن جبر ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 965
