المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ جعفر بن أبي ثور عن جابر بن سمرة · حديث 1860
1859 - حدثنا محمد بن النضر الأزدي ثنا معاوية بن عمرو ثنا زائدة عن سماك بن حرب عن جعفر بن أبي ثور عن جابر بن سمرة Y قال : أتى رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم وأنا عنده فقال : يا رسول الله أتطهر من لحوم الغنم ؟ قال : ( إن شئت فتطهر وإن شئت فدع ) قال : فأصلي في مرابض الغنم ؟ قال : ( نعم ) قال : أفأتطهر من لحوم الابل ؟ قال : ( نعم ) قال : أفأصلي في مبارك الابل ؟ قال : ( لا )
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا ،میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھا ،اس نے عرض کی :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو ضروری ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :اگر تو چاہے تو کر اور اگر چاہے تو نہ کر ۔اس نے عرض کی میں بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھوں ؟آپ نے فرمایا :ہاں پڑھ لو ۔اس نے عرض کی کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :ہاں ! (یعنی لغوی وضو مراد ہے ،کلی کرنا اور ہاتھ دھونا )اس نے عرض کی :کیا اونٹ باندھنے کی جگہ نماز پڑھ سکتا ہوں ؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :نہیں !
أتى رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم وأنا عنده فقال ← جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← زَائِدَۃَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ← مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1860
