المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ بشر بن حرب عن جرير · حديث 2506
2505 - حدثنا علي بن سعيد الرازي ثنا الحسن بن صالح بن زريق العطار حدثنا محمد بن عون أبو عون الزيادي ثنا حرب بن سريج عن بشر ابن حرب عن جرير Y قال : شهدنا الموسم في حجة مع رسول الله صلى الله عليه و سلم وهي حجة الوداع فبلغنا مكانا يقال له غدير خم فنادى الصلاة جامعة فاجتمعنا المهاجرون والأنصار فقام رسول الله صلى الله عليه و سلم وسطنا فقال : ( أيها الناس بم تشهدون ؟ ) قالوا : نشهد أن لا إله إلا الله قال : ( ثم مه ؟ ) قالوا : وأن محمدا عبده ورسوله قال : ( فمن وليكم ؟ ) قالوا : الله ورسوله مولانا قال : ( من وليكم ؟ ) ثم ضرب بيده على عضد علي رضي الله عنه فأقامه فنزع عضده فأخذ بذراعيه فقال : ( من يكن الله ورسوله مولياه فإن هذا مولاه اللهم وال من والاه وعاد من عاداه اللهم من أحبه من الناس فكن له حبيبا ومن أبغضه فكن له مبغضا اللهم إني لا أجد أحدا أستودعه في الأرض بعد العبدين الصالحين غيرك فاقض فيه بالحسنى ) قال بشر : قلت : من هذين العبدين الصالحين ؟ قال : لا أدري
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا' ہم ایک جگہ پہنچے اس کو غدیر خم کہا جاتا تھا' آپ نے اعلان کیا تو نماز کھڑی ہوئی ' مہاجرین و انصا ر جمع ہوئے' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے ' آپ نے فرمایا: اے لوگو! تم کس کی گواہی دیتے ہو؟ سب نے عرض کی : ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا: پھر کس کی ؟ سب نے عرض کی کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا : تمہارا مددگار کون ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول ہمارا مدد گار ہے' آپ نے فرمایا: تمہارا مددگار کون ہے؟ پھر آپ نے اپنا دست مبارک حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کندھے پر مارا اور آپ کو کھڑا کیا' آپ کا کندھا چھوڑا اور آپ کی کلائی پکڑی' آپ نے فرمایا: جس کا اللہ اور اس کا رسول مددگار ہے' اس کا یہ مددگار ہے' اے اللہ ! تو اس کو دوست رکھ جو اس کو دوست رکھے اور تو اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے ' اے اللہ ! جو لوگوں میں سے اس کو محبوب رکھے ' تو اس کو محبوب رکھ' اور جو اس سے بغض رکھے تو بھی اس سے ناراض ہو جا' اے اللہ ! میں کسی کو نہیں پاتا ہوں زمین میں کہ ان دو نیک بندوں کے علاوہ کہ اس کو سپرد کردوں' ان کے لیے بھلائی لکھ۔ حضرت بشر فرماتے ہیں : میں نے کہا: کہ وہ دو نیک بندے کون تھے؟ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نہیں جانتا ہوں۔
جَرِيرٌ ← بشْر ابن حَرب ← حرب بن سريج ← مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ أَبُو عَوْنٍ الزِّيَادِيُّ ← الحسن بن صالح بن زريق العطار ← عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2506
