المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ 29 - أوس الأنصاري غير منسوب باب فيما أعد الله عزوجل للمؤمنين يوم الفطر من الكرامة · حديث 621
617 - حدثنا محمد بن خالد الراسبي حدثنا الحسن بن جعفر الكرماني ثنا يحيى بن بكير ثنا عمرو بن شمر عن جابر عن أبي الزبير عن سعيد بن أوس الأنصاري عن أبيه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم Y ( إذا كان يوم الفطر وقفت الملائكة على أبواب الطرق فنادوا اغدوا يا معشر المسلمين إلى رب كريم يمن بالخير ثم يثيب عليه الجزيل لقد أمرتم بقيام الليل فقمتم وأمرتم بصيام النهار فصمتم وأطعتم ربكم فاقبضوا جوائزكم فإذا صلوا نادى مناد : ألا إن ربكم قد غفر لكم فارجعوا راشدين إلى رحالكم فهو يوم الجائزة ويسمى ذلك اليوم في السماء يوم الجائزة )
حضرت سعدی بن اوس انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب عیدالفطر کا دن ہوتا ہے تو فرشتے راستوں کے دروازے پر کھڑے ہوتے ہیں اعلان کرتے ہیں : اے مسلمانوں کے گروہ ! کریم رب سے صبح با برکت بھلائی کے ساتھ کرو، پھر اس پر ثواب حاصل کرو، تمہیں رات کو قیام کرنے کا حکم دیا تو تم نے قیام کیا، تم کو دن کے وقت روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا تو تم نے روزہ رکھا اور تم نے اپنے رب کی اطاعت کی ، تم اپنا عطیہ سمیٹ لو، جب نماز پڑھتے ہیں تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے ، تمہارے رب نے تم کو بخش دیا ہے ، ہدایت یافتہ ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاؤ یہ انعام و عطیہ کا دن ہے ۔ اس دن کا نام آسمان میں عطیہ و انعام و عطیہ والا رکھا جاتا ہے ۔
أَبِيهِ ← سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ الْأَنْصَارِيُّ، ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← جَابِرٍ ← عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ، ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← الحسن بن جعفر الكرماني ← مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ،
Hadith 621
