المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ مسکرائے گا، اس کا حق کم ہوگا' جو زیادہ دعوت قبول کرے گا اس کا جلال چلا جائے گا' جو زیادہ مذاق کرے گا، اس کا وقار چلا جائے گا' جو نہار منہ پانی پئے گا ، اس کی قوت باہ کمزور ہو جائے گی۔ جس کا کلام زیادہ ہوا، اس کی بکواسات زیادہ ہوئیں، جس کی بکواسات زیادہ ہوئیں اس کی غلطیاں زیادہ ہوئیں اور جس کی غلطیاں زیادہ ہوئیں ، اس کو جہنم جانا، زیادہ مناسب ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
