المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی عیدوں کو تکبیروں کے ساتھ مزین کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی عیدوں کو تکبیروں کے ساتھ مزین کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل نے فرمایا : جب میرا بندہ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا گناہ لکھا نہیں جاتا جب وہ برائی کرتا ہے تو ایک گناہ لکھا جاتا ہے ، اگر بندہ میرے خوف سے وہ برائی چھوڑ دے تو اس کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی ہے ۔ اگر نیکی کا ارادہ کرے لیکن وہ نیکی نہ کرے تو اس کیلئے پھر بھی ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور اگر نیکی کر لے تو دس نیکیوں سے سات سو نیکیوں تک کا ثواب لکھا جاتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے روایت کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان دم دبا کر بھاگ جاتا ہے ، اس حال میں کہ گورنر کر رہا ہوتا ہے ۔ پس جب مؤذن خاموش ہوتا ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے حتیٰ کہ نمازی کو وہ کچھ یاد دلاتا ہے ، جو اسے یاد نہیں ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کی نماز میں ہم ڈال دیتا ہے تو اسے اندازہ نہیں رہتا ہے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ۔ پس جب تم میں سے کسی کو ایسی صورت حال پیش آئے کہ اسے معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں ، زیادہ یا کم ؟ تو اسے سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کر لینے چاہیں ، کیونکہ یہ دونوں ( شیطان ) کو ذلیل کرنے والے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : چور چوری نہیں کرتا ہے ، جب وہ چوری کرتا ہے ، اس حال میں کہ وہ مؤمن ہو۔ شراب پینے والا شراب نہیں پیتا ہے ، جب وہ شراب پیتا ہے اس حال میں کہ وہ مؤمن ہو اور زنا نہیں کرتا ہے ۔ اس حال میں کہ وہ مومن ہو لیکن توبہ کے دروازے کھلے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے صحابہ نے عرض کی : ہم اپنے دلوں میں ایسی باتیں پاتے ہیں جنہیں ہم اپنی زبان پر لانا پسند نہیں کرتے اور ہمارے لیے وہ چیز نہ ہو، جس پر سورج طلوع ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : واقعی تم لوگ یہ چیز پاتے ہو ؟ صحابہ نے عرض کی : ہاں ۔ فرمایا : یہ واضح ایمان کی علامت ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کامل ایمان والا ہے وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں ، تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کیلئے بہتر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : حج مبرور کی جزاء جنت ہے اور ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ تک ہونے والے گناہ معاف ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جنازہ کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ اسے دفن کرنے تک ساتھ رہا تو اس کیلئے دو قیراط ثواب ہے ، عرض کی گئی : قیراط کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : یہ احد کی مثل ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تین آدمی اللہ کو ناپسند ہیں : جھوٹا بادشاہ ، تکبر کرنے والا، فقیر مال اور بخیل ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : فرشتے اس شخص پر لعنت کرتے ہیں ، جو لوہے ( یعنی لوہے کے ہتھیار ) کے ذریعے اپنے بھائی کی طرف اشارہ کرے ، خواہ اس کا باپ اور ماں دونوں کی طرف سے بھائی ہی کیوں نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : سفر عذاب کا ٹکڑا ہے ، کیونکہ سفر بندہ کیلئے اس کی نیند اور کھانے پینے اور لذت سے رکاوٹ ہے ، جب تم میں سے کوئی اپنے کام سے فارغ ہو جائے تو جلدی گھر آ جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم چاند کی سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگواتے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0