المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مہمان نوازی تین دن تک ہے ، اس سے زیادہ کرو تو صدقہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مہمان نوازی تین دن تک ہے ، اس سے زیادہ کرو تو صدقہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مارے تو اس کو استعمال نہ کیا جائے جب تک سات مرتبہ دھو نہ لیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : وہ ذات جسکے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ، قیامت سے پہلے بے حیائی اور بخل غالب ہو گا ، امین کو خائن سمجھا جائے گا اورخائن کو امین بنایا جائے گا اور دعول ہلاک ہوں گے اور تحوت عام ہوں گے ۔ صحابہ کرام نے عرض کی : یا رسول اللہ ! دعول اور تحوت سے مراد کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: دعول سے مراد : لوگوں کے چہرے اور ان کے اشراف ہیں اور تحوت سے مراد : وہ لوگ ہیں، جو لوگوں کے پاؤں کے نیچے ہوں ، لیکن ان کی کوئی پروا نہیں ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : دین نصیحت ہے ، دین تین آدمیوں کیلئے نصیحت ہے ۔ صحابہ کرام نے عرض کی : یا رسول ! کس کیلئے ؟ آ پ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ اور اس کی کتاب اور اس کے رسول اور مسلمین اور عام لوگوں کیلئے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھے تاکہ اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں اور اس کا آپس میں تکرار کریں تو انہیں اللہ کی رحمت اپنے گھیرے میں لے لیتی ہے ، ان پر سکون نازل ہوتا ہے اور انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں اور ان کا ذکر اللہ تعالیٰ ان کے سامنے کرتا ہے ، جو اس کے پاس ہیں اور جو آدمی ایسا راستہ چلا، جس میں وہ علم کو طلب کرے تو اس کے بدلے اللہ تعالیٰ جنت کی طرف اس کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور جس کا عمل سست ہوا ، اس کا نسب اسے تیز نہیں کر سکتا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اپنی ضرورتیں ان لوگوں کے پاس لے جاؤ، جن کے چہرے خوبصورت ہوں ۔(کیونکہ ظاہری حسن و جمال، باطنی حسن و جمال کا نمونہ ہے ۔ اکثر بد صورت بد خلق ہوتا ہے بعض نے کہا : جو لوگ والے صاحب قدرت ہوں ، ان سے اپنے کام لو ۔ )
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تمہارے پاس یمن کے لوگ آئیں گے وہ دلوں کے نرم ہیں ، ایمان یمن والوں کا ہے اور حکمت یمن والوں کی ہے اور فقہ یمن والوں کی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو حضرت جبرائیل کو بھیج کر لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم فرمایا ۔ ایک قسم عربیوں کی بنائی اور ایک قسم عجمیوں کی بنائی ۔ اللہ کے زیادہ نیک لوگ عرب میں تھے پھر عرب کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ یمن کو ایک قسم اور مضر کو دوسری قسم بنایا اور قریش کو ایک قسم بنایا ۔ پس اللہ کے بہترین لوگ قریش میں تھے پھر مجھے ان میں سے بہترین لوگوں میں پیدا کیا، جن میں سے میں ہوں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : نماز میں امام کو لقمہ دینے کی خاطر مردوں کیلئے تسبیح اور عورتوں کیلئے تالی مقرر کی گئی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وہ احد میں حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے ساتھ تھے ، ان کے پاؤں پر تیر لگا ، وہ مسلسل لنگڑاتے رہے ، یہاں تک کہ ان کا وصال ہوا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو طالب کا وصال ہوا تو، حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو اطلاع دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اے چچا ! کتنا جلدی میں نے آپ کو کھو دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ماں کے بھائی میرے خالو نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آج کے دن ہمارے لیے سب سے پہلا حکم نماز ہے پھر بعد از نماز قربانی کرنا ہے ۔ راوی کا بیان ہے : میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! میں نے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کر لی ہے ۔ مجھے پسند ہے کہ میرے پاس میرے پڑوسیوں کے لیے ایک وقت کاکھانا موجود ہو ۔ میرے پاس بھیڑ کا ایک بچہ ہے ،جو مجھے دو بکریوں کے گوشت سے زیادہ پسند ہے ، کیا میں اسے ذبح کر سکتا ہوں ؟ فرمایا : ہاں ، لیکن تیرے بعد کسی کے لیے جائز نہ ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0