المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نماز میں اپنے قدموں کے بل اٹھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نماز میں اپنے قدموں کے بل اٹھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا جبکہ پہلے رمضان کی قضا اس کے ذمے باقی ہے اور اس نے روزے قضاء نہیں کیے تو اس کے روزے قبول نہیں کیے جائیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : شہید کے جس سے پہلا قطرہ نکلنے کے ساتھ ہی اس کی بخشش کر دی جاتی ہے ۔ حوروں سے اس کا نکاح کر دیا جاتا ہے ۔ وہ اپنے گھر والوں میں سے بہتر آدمیوں کی سفارش کرے گا۔ اللہ کی راہ میں گھوڑے باندھنے والا جب اپنے اصطبل میں فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے قیامت کے دن تک اس کے عمل کا ثواب لکھے گا۔ اس کو صبح و شام رزق دیا جائے گا اور ستر حوروں سے اس کا نکاح کیا جائے گا۔ اس سے کہا جائے گا : ٹھہر ! اور سفارش کرنا شروع کر دے یہاں تک کہ حساب سے فراغت ہو جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں وطی کرے اور اس دوران عورت حاملہ ہو جائے اور اس بچہ کو جذام کی بیماری لگے تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ہمیں نماز ظہر یا عصر پڑھائی ، آپ نے دو رکعت پڑھ کر ( سلام پھیر دیا ) تو " ذوالیدین "نامی ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کی : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ بھول گئے یا نماز کم ہو گئی ؟ فرمایا : ( نماز کم نہیں ہوئی ) بلکہ مجھے بھول ہوئی ۔ پس آپ کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں، ( جو رہ گئی تھیں۔ ) پھر بیٹھے بیٹے دو سجدے کیے پھر سلام پھیرا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :رحم ( قریبی رشتہ داریاں ) کا لفظ ، رحمان سے بنا ہے ۔ رحمان کی کمر سے بندھی ہوئی ہیں ۔ وہ عرض کرتا ہے ؛ اے اللہ ! جس نے مجھ سے صلہ رحمی کی ، اس سے اچھا سلوک کر اور جو مجھ سے تعلق توڑے تو اس سے تعلق توڑ لے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے ، اس کو چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن لوگوں کے آپس میں جو مظالم اور حقوق ہیں ، وہ پہاڑوں کی طرح لائے جائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی چیز باقی نہ رہے گی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :اللہ عزوجل صدقات کو قبول کرتا ہے اور قبول پاک کو کرتا ہے اور اس کو اپنے دائیں ہاتھ سے قبول کرتا ہے ، پھر اس کو اس کے مالک کیلئے بڑھاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی آدمی اپنے گھوڑے کے بچہ کو بڑھاتا ہے یہاں تک کہ ایک لقمہ احد کی مثل ہو جاتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، ہم کھنبی کے متعلق گفتگو کر رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کھنبی " من " سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کیلئے شفاء ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بے زبان مارے تو اس کی دیت نہیں ہے ، رکاز میں خمس ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : محبت کسی سے بھی درمیانی کرو کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کسی دن اس سے ناراضگی ہو جائے اور کسی سے بغض بھی درمیانہ رکھو ہو سکتا ہے کہ کسی دن اس سے محبت ہوجائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0