المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اپنی کسی زوجہ کا ولیمہ ، ہریسہ کی ایک خاص مقدار کے ساتھ کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو کسی کا مال ظلماً لے ( اور جس کا مال لیا گیا ) وہ اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ شہید ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے نماز فجر ، طلوع آفتاب سے پہلے ، نماز عصر غروب آفتاب سے پہلے پا لی ، اس کی نماز فوت نہیں ہوئی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو بچہ گر جائے اس کی دیت کا فیصلہ لونڈی یا غلام یا گھوڑے یا خچر جیسا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل سے ہر دن سو مرتبہ ( اپنی امت کیلئے ) بخشش مانگتا ہوں اور سو بار توبہ کرتا ہوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ہر نبی اور جسے والی بنایا گیا، اس کی دو جہتیں ہوتی ہیں : ایک وہ جو اسے نیکی کا حکم دیتی ہے اور برائی سے منع کرتی ہے اور ایک وہ جو بے پرواہ ہوتی ہے ۔ پس جس آدمی کو اس کے شر سے بچا لیا گیا تو وہ بچ گیا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو میاں بیوی اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے ، تو قیامت کے دن جنت کے چوکیدار انہیں بلائیں گے ۔ ان میں سے ہر ایک اسی کی طرف بلائے گا، جو اس کے پاس ہوگا۔ اے فلاں ! یہ بھلائی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی کسی کو مارے تو چہرے پر مارنے سے بچے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے غزوہ اوطاس میں حاملہ عورتوں سے حمل جننے تک وطی سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میرا قریش پر حق ہے ، قریش کا تم پر حق ہے ، جب تک وہ انصاف سے فیصلہ کریں ، جب امانت رکھی جائے تو ادا کریں ، جب رحم مانگا جائے تو رحم کریں ، جو ان میں سے یہ نہ کرے اس پر اللہ کی لعنت ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بیشک بندہ جب پاک مال سے صدقہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے ۔ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لیتا ہے اور اس طرح اس کی پرورش کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے کنبے کی پرورش کرتا ہے اور بیشک آدمی کھجور صدقہ کرتا ہے تو وہ بھی اللہ کے ہاتھ میں بڑھتی رہتی ہے یا " ید کی بجائے کف " کا لفظ فرمایا یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے برابر ہو جائے گی۔ پس تم صدقہ کیا کرو۔