المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم مدینے آئے اور بنو غفار کے سباع بن عرفطہ نامی شخص کو مدینہ پر نائب بنایا گیا تھا ۔ پس ہم نے ان کی معیت میں نماز پڑھی۔ انہوں نے پہلی رکعت میں سورہ مریم اور دوسری میں سورہ مطففین پڑھی جبکہ ہم میں ایک توتلی زبان والا آدمی بھی تھا۔ پس جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو پیچھے سے جا ملے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم خیبر فتح کر چکے تھے ۔ پس لوگوں نے اجازت طلب کی کہ ہمارے لئے مال غنیمت تقسیم کیا جائے ۔ پس لوگوں کو اجازت مل گئی ۔ پس ہم میں مال غنیمت تقسیم کر دیا گیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
