المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ! ہم اپنے رب کی زیارت کریں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کیا تم سورج کو دیکھتے ہو جس دن بادل نہ ہوں ؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں ! فرمایا : تم رات کو چاند دیکھتے ہو، جس رات بادل نہ ہوں ؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بے شک تم اپنے رب کو دیکھو گے ، تم میں سے کوئی اپنے رب روبرو ہو کر باہم گفتگو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا : میرے بندے یاد کر ! تو نے فلاں فلاں گناہ کیا، بندہ عرض کرے گا : اے میرے رب ! تو نے مجھے بخش نہیں دیا تھا، اللہ عزوجل فرمائے گا : میری بخشش اس سے زیادہ ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
