المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میرے نام پر نام رکھو اور میری رکنیت پر رکنیت نہ رکھو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میرے نام پر نام رکھو اور میری رکنیت پر رکنیت نہ رکھو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ( دوران نماز کسی واقعہ کی صورت میں امام کو متوجہ کرنے کیلئے ) مرد سبحان اللہ کہیں اور عورتیں تالی بجائیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : دو آدمی بیت الخلاء میں بیٹھ کر گفتگو نہ کریں اس حالت میں کہ دونوں کی شرمگاہ کھلی ہوئی ہو کیونکہ اللہ عزوجل ایسا کرنے سے ناراض ہوتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جہاد کروں لا الہ الا اللہ پڑھنے تک ، جس نے لا الہ الا اللہ پڑھا ، اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان بچالی ، اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے ، اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا ہے اور ایک متکبر قوم کا ذکر کیا ہے ۔ فرمایا : بیشک جب انہیں کہا جاتا تھا : " اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں " تو وہ تکبر کرتے تھے ۔ " سورہ صافات : 35 ۔ اور فرمایا : یاد کرو جب مکہ کے کافروں نے اپنے دلوں میں ہٹ دھرمی پختہ کر لی ، وہی جاہلیت کی ہٹ دھرمی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اور ایمان والوں پر اپنی تسکین نازل کر دی اور انہیں رسول اور ایمان والوں پر اپنی تسکین نازل کر دی اور انہیں پرہیزگاری کے کلمہ ( طیبہ ) مستحکم کر دیا اور وہ اس کے زیادہ حقدار اور اہل تھے ۔ اور اس کلمہ سے مراد : لا الہ الا اللہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کی راہ میں شہید کیا جاؤں ، پھر میں زندہ کیا جاؤں پھر شہید کیا جاؤں ، پھر زندہ کیا جاؤں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے صوم و صال سے منع فرمایا ، صحابہ کرام میں سے ایک آدمی نے عرض کی : آپ لگاتار روزے رکھتے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم میں کون میری مثل ہے ؟ میں اپنے رب کے ہاں رات گزارتا ہوں ، میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے جب انہوں نے لگاتار روزے رکھنے شروع کیے ، تو آپ نے انکو ایک دن رکھوایا ، پھر ایک دن ، پھر انہوں نے چاند دیکھا ۔ آپ نے فرمایا : اگر یہ مؤخر ہوتا تو میں تمہارے لیے عبرت ناک سزا کی طرح زیادہ کرتا ، جب انہوں نے باز رہنے سے انکار کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے نماز میں کپڑا لٹکانے سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : لیلتہ القدر کو سترہ، انیس، اکیس، تئیس، پچیس، ستائیس، یا انتیس کو تلاش کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : صبح کے وقت کوئی ستارہ طلوع نہیں ہوتا ہے جبکہ قوم کے مویشیوں یا کھیتیوں پر افت ہو تو اسے اللہ تعالیٰ اٹھا دیتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قریب ہے ہ جو تم میں زندہ رہا ، وہ عیسٰی بن مریم کو دیکھے ، وہ عدل کرنے والے بادشاہ ہوں گے ، جزیہ اتاریں گے ، صلیب توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جنگ کا بوجھ اتار دیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے پاخانہ کرے وقت قبلہ کی طرف منہ اور پیٹھ نہ کی ، اس کیلئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور ایک گناہ معاف کیا جائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مار دے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھو لو اور پہلی مرتبہ مٹی سے دھوؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0