المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم لباس پہنو اور جب وضو کرو تو دائیں جانب سے شروع کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم لباس پہنو اور جب وضو کرو تو دائیں جانب سے شروع کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس کا میں مددگار اس کا علی مددگار ہے ، اے اللہ ! تو اس سے دوستی کر جو ا س سے دوستی کرے ، تو اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مظلوم کی بددعا رد نہیں ہوتی، اگرچہ وہ فاسق و فاجر ہو۔ اس کا گناہ اس کے سر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی ہی کھاتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی مسجد میں کوئی بدن کے پھنسی پھوڑا پر پیدا ہونے والا کیڑا یا جوں پائے تو وہ اس کو دفن کرے یا اسے دور کرے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :بیوہ اور مسکین پر خرچ کرنے والا ، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہے ، یا رات کو قیام کرنے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کی طرح ہے اور یتیم اور اس کے علاوہ کی کفالت کرنے والا ، بشرطیکہ اللہ سے ڈرنے والا ہو، میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اپنی سبابہ اور وسطیٰ انگلی کے ساتھ اشارہ کیا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مقبول حج کی جزاء جنت ہی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : روزہ چاند دیکھ کر رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو، اگر تم پر آسمان ابر آلود ہو تو تیس مکمل کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت یحییٰ بن زکریا بن ابو الحواجب کوفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اعمش کا ہاتھ پکڑا تھا، آپ نے فرمایا : میں نے قرآن یحییٰ بن وثاب سے تیس مرتبہ پڑھا، ہر مرتبہ " والرجز" پڑھا، اسی طرح یحییٰ نے حضرت علقمہ سے اور علقمہ نے حضرت ابن مسعود سے اور حضرت ابن مسعود نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے روایت کیا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے حضرت جعفر بن ابوطالب اور گروہ کو حبشہ کی طرف بھیجا، آپ کو زاد راہ کیلئے یہ کلمات دیئے : " اللھم الطف لی فی تیسیر کل عسیر الیٰ آخرہ " ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اسی سند کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے مروی ہے : اللہ عزوجل عرفہ کی رات عام لوگوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور خاص کر کے حضرت عمر بن خطاب کے حوالے سے فخر فرماتا ہے ۔