المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عورت اور اس پھوپھی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عورت اور اس پھوپھی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عورت اور اس کی پھوپھی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل کے ننانوے نام ہیں ، جس نے ان کو یاد کیا ، وہ جنت میں داخل ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب نماز کیلئے تثویب پڑھی جائے تو تم میں سے کوئی بھی دوڑ کر نہ آئے ، سکون اور وقار سے آئے جو تمہیں مل جائے وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں مکمل کر لو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور اسی سند سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے لعنت فرمائی اس عورت پر جو مردوں کا لباس پہنتی ہے اور اس مرد پر جو عورتوں کا لباس پہنتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور اسی سند سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو میت کو غسل دے ، وہ خود کو غسل کرے ، جو اسے اٹھائے وہ وضو کرے ۔ زہیر بن محمد علاء سے ، یہ ان کے والد سے یہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آگے حدیث مکمل ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل اس آدمی کی طرف نظر رحمت نہیں کرتا ہے جو اپنی بیوی کی دبر میں جماع کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : اللہ عزوجل نے رحمت کے سو حصے بنائے ننانوے حصے روک لیے اور ایک حصہ دنیا میں اتارا، اس حصہ کی وجہ سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے یہاں تک کہ گھوڑا اپنے پاؤں اپنے بچے سے اٹھا لیتا ہے کہ اسے تکلیف نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو انصار سے محبت کرے گا میری وجہ سے کرے گا اور جو انصار سے بغض رکھے گا ، وہ میری وجہ سے رکھے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : تم میں سے کوئی میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن وعدہ کا دن ہے اور عرفہ کا دن ، حاضری کا دن اور جمعہ کا دن گواہی کا، جمعہ کے دن سے کوئی دن افضل نہیں ، جس دن سورج طلوع ہو، اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے ، جس میں کوئی مسلمان بھلائی کی دعا کرے تو وہ قبول ہوتی ہے اور جو کسی شی سے پناہ مانگتا ہے تو اللہ اسے پناہ دیتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : صلہ رحمی کی عبادت کا ثواب سب سے جلدی دیا جاتا ہے ۔ بیشک کسی گھر والے فاسق و فاجر بھی ہوتے ہیں لیکن جب وہ صلہ رحمی کرتے ہیں تو ان کے مال بڑھتے ہیں اور ان کی افرادی قوت زیادہ ہوتی ہے ۔ بیشک بغاوت ، خیانت اور یمین غموس کی سزا جلدی دی جاتی ہے ۔ مال ختم ہوتا ہے اور رحم و کرم میں کمی آتی ہے اور علاقے ویران ہو جاتے ہیں ۔