المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : خواب ، عالم یا نصیحت کرنے والے سے بیان کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : خواب ، عالم یا نصیحت کرنے والے سے بیان کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب کھانا حاضر ہو اور نماز کیلئے اقامت پڑھی جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ارادہ کرتا ہوں کہ کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دوں اور وہ نماز پڑھائے ، پھر دیکھوں کہ کون باجماعت نماز کیلئے نہیں آتا تو انہیں ان کے گھروں میں جلا دوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا جس سے دھواں نکل رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس سے اپنا دست مبارک روک لیا اور فرمایا : اے اللہ ! ہمیں آگ نہ کھلانا، بے شک اللہ نے ہمیں آگ نہیں کھلائی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مارے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھوئیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہر جمعہ کے دن والدین میں سے ایک یا دونوں کی قبر کی زیارت کی تو اس کو بخش دیا جائے گا اور اس کو نیکو کار لکھا جائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جسے اللہ تعالیٰ نے نعمتوں کی کثرت سے نواز ہے اسے کثرت سے الحمد للہ کہنا چاہئے ۔ اور جس کے گناہ زیادہ ہوں وہ بکثرت استغفار پڑھے ۔ اور جس کا رزق دور ہو جائے اسے زیادہ سے زیادہ " لا حول ولا قوۃ الا باللہ " پڑھنا چاہئے ۔ اور جو کسی قوم کے ساتھ مہمان جائے وہ ان کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے ۔ اور جو کسی کے گھر میں جائے تو جہاں گھر والے بٹھائیں وہاں بیٹھے کیونکہ لوگ اپنے گھروں کے پردے کو زیادہ جانتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : زمین اللہ کی حدود کو قائم کرنا ، زمین پر بسنے والوں کیلئے چالیس دن بارش برسنے سے بہتر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے تین چیزوں کیلئے برکت کی دعا کی : سحری، ثرید اور پیمانہ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے والا منافقت سے بری ہوتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :انگور کو کرم نہ کہو کیونکہ کرم مسلمان آدمی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ہ یہ امت ختم ہونے سے پہلے تیس جھوٹے دجال نکلیں گے ، وہ سب کے سب گمان کریں گے کہ وہ اللہ کے رسول ہیں ۔