المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قل ھواللہ احد کا ثواب تہائی قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قل ھواللہ احد کا ثواب تہائی قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو دنیا میں لوگوں کی غیبت کرتا ہے' اس کو کہا جائے گا: اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا جس طرح زندہ کا کھاتا تھا' راوی کا بیان ہے: شان یہ ہے کہ وہ ضرور کھائے گا اور چیخے گا ، اس حال میں کہ وہ سخت تیوری چڑھائے ہوئے وہ گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو قسم کے دوزخیوں کو میں نے اس کے بعد نہیں دیکھا۔ ایسے لوگ جن کے پاس گائے کے کانوں کی طرح کوڑے ہوں گے، جن کے ساتھ وہ لوگوں کو ماریں گے، ایسی عورتیں ، جن کے بظاہر تو لباس ہوں گے، لیکن حقیقت میں ننگی ہوں گی، مائل ہونے والی اور مائل کرنے والی، ان کے سروں پر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی مانند (بال اکٹھے) ہوں ۔ یہ جنت میں داخل نہ ہو سکیں گے اور نہ ہی اس کی خوشبو پا سکیں گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی آدمی کے ساتھ اور عورت عورت کے ساتھ نہ لپٹے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے لوگ کم سے کم ستر سال کے ہوں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کنجوسی اور ایمان ایک مؤمن کے دل میں کبھی جمع نہیں ہو سکتی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے غلام اور گھوڑے پر زکوٰۃ نہیں ہے' ہاں صدقہ ٔ فطر ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تقدیر میں گفتگو کرنا، میری امت کے بدترین لوگوں کے لئے مؤخر کی گئی ، جو آخری زمانہ میں ہوں گے اور محض اپنی رائے سے قرآن کی تفسیر بیان کرنا کفر ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور تین دفعہ ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ کلی کی اور چہرہ کو تین مرتبہ دھویا اور ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا اور سر کا مسح ایک مرتبہ کیا' اور دونوں پاؤں بھی تین مرتبہ دھوئے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت سلیمان علیہ السلام کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو آپ نے جنوں سے فرمایا: ہم اسے کہاں چھپائیں کہ موت سے بچ جائے؟ انہوں نے عرض کی: ہم اسے مشرق میں لے جاتے ہیں۔ فرمایا: وہاں موت پہنچ جائے گی۔ عرض کی: پس مغرب کی طرف۔ فرمایاں وہاں تک بھی موت پہنچ جائے گی۔ فرمایا: اے حضرت داؤد کے بیٹے! مجھے اس کی روح قبض کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میں نے اسے مشرق میں تلاش کیا تو مجھے نہیں ملا۔ پس میں نے مغرب میں تلاش کیا تو مجھے نہیں ملا۔ پس اچانک میں اوپر چڑھا، تو میں نے اسے پالیا تو میں نے اس کی روح قبض کر لی اور اس کا جسم آیا یہاں تک کہ کرسی پر گر گیا۔ پس اللہ تعالیٰ کا قول ہے: " واللہ ! ہم نے سلیمان کا امتحان لیا اور ان کی کرسی پر ایک نا مکمل بچہ ڈال دیا پھر انہوں نے ہماری طرف رجوع کیا۔ ص: 34 ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: امام مقرر کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو۔ جب رکوع کرے تو رکوع کرو۔ رکوع نہ کرو یہاں تک کہ وہ رکوع کرے اور جب وہ کہے: سمع اللہ لمن حمدہ " تو تم کہو: "ربنا لک الحمد " جب سجدہ کرے تو سجدہ کرو۔ جب تک وہ سجدہ نہ کرے تو سجدہ نہ کرو۔ جب وہ (سجدے سے ) سر اُٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ۔ جب تک سر نہ اٹھائے ،تم سر نہ اٹھاؤ اور اگر وہ بیٹھ کر نماز (التحیات) پڑھے تو تم بھی سارے کے سارے بیٹھ کر پڑھو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے بندے نے تجھ سے کھانا مانگا، لیکن تو نے اسے نہ کھلایا۔ اگر تو اسے کھلاتا تو میں تجھے کھلاتا اور میرے بندے نے تجھ سے پانی مانگا اور تو نے اسے نہیں پلایا۔ اگر تو اسے پلاتا تو میں تجھے پلاتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0