المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اسی سند کے ساتھ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : سب سے پہلے بندے سے جس چیز کے بارے میں سوال کیا جائے گا ، وہ اس کی نماز ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا : میرے بندے کی نماز دیکھو ۔ پس اگر وہ مکمل ہو گی تو عرض کی جائے گی : اے رب مکمل ہے اور اگر وہ مکمل ہو گی تو عرض کی جائے گی : اے رب مکمل ہے اور اگر کم ہو گی تو عرض کی جائے گی : اے رب کم ہے ۔ اللہ فرمائے گا : دیکھو ! کیا میرے بندے کے نامہ اعمال میں نفلی نمازیں ہیں ؟ عرض کی جائے گی : ہاں ۔ بہت ہیں ۔ فرمان ہوگا : نفل نمازوں سے فرض نمازوں کا حساب مکمل کر دو پھر دیگر اعمال اسی مقدار سے لیے جائیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
