المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
پھر حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ایک آدمی نے کہا : ہم بکریاں چرا رہے تھے ، ایک بھیڑیا آیا اور اس نے بکری پکڑی ، میں اس بھیڑیے کو تلاش کرنے لگا، میں نے اس کو پکڑا تو اس نے کہا : درندوں کے دن تیرا کیا حال ہو گا، جب میرے ولاوہ کوئی چرواہا نہیں ہو گا۔ لوگوں نے کہا : اللہ پاک ہے ( سبحان اللہ ) ! بھڑیا گفتگو کر رہا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میں اور ابو بکر و عمر یقین کرتے ہیں ، حالانکہ وہ دونوں وہاں پر موجود نہ تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
