المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے منع فرمایا کہ عورت پر اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ سے نکاح کیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے منع فرمایا کہ عورت پر اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ سے نکاح کیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : پانچ کام فطرت سے ہیں : ختنہ ، زیر ناف بال منڈوانا ، مسواک ، ناخن کاٹنا، بغلوں کے بال کاٹنا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : باجماعت نماز پڑھنے سے اکیلے نماز پڑھنے پر پچیس گنا زیادہ ثواب ملتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اسلام کی خوبی یہ ہے کہ لا یعنی ( فضول ) کاموں کو چھوڑ دیا جائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اچھا خواب اللہ عزوجل کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے ، ایسے خواب بھی ہیں ، جو آدمی صرف اپنے اپ سے بیان کرتا ہے ۔ جب تم میں سے کسی کو ناپسندیدہ خواب آئے تو وہ اٹھ کر دو رکعت نماز نفل ادا کرے ۔ میں خواب میں بخل و خیانت کو ناپسند کرتا ہوں اور قید مجھے خوش کرتی ہے ، کیونکہ اس کی تعبیر دین میں ثبات ہے ۔ مؤمن کا خواب نبوت کے چھیالیس جزءوں میں سے ایک جزء ہے ۔ آخری زمانے میں مؤمن کے خواب کو جھٹلایا جائے گا اور تم میں سے جو بات کا زیادہ سچا ہو گا، اسی کے خواب زیادہ سچے ہوں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہر ماہ تین صبح شہد چاٹا تو اس کو بڑی آزمائش نہیں پہنچے گی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس آیا، عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے لیے نرخ مقرر کریں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ سے دعا کرتا ہوں پھر دوسرا آدمی آیا۔ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے لیے نرخ مقرر کریں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کبھی بلند کرتا ہے پست کرتا ہے ۔ میں یقین کرتا ہوں میں اللہ سے ملوں اس حالت میں کہ میرے حوالے سے کسی پر زیادتی نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میں ارادہ کرتا ہوں کہ کسی کو نماز کا حکم دوں، وہ نماز پڑھائے اور پھر دیکھوں کہ کون نماز کیلئے نہیں آیا، تو انہیں ( یعنی جو نماز کیلئے نہیں آئے ) ان کے گھروں کو جلا دوں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :جب تمہارے پاس وہ آدمی آئے ، جس کا دین اور اخلاق تمہیں پسند ہو تو اس سے شادی کرو، اگر نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا لمبا فساد ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس کھڑا ہوا تو لوگوں نے اس کے کھڑا ہونے میں کمزوری دیکھی تو کہا : فلاں آدمی کتنا کمزور ہے ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم نے اپنے بھائی کا کچا گوشت کھایا اور اس کی غیبت کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ تمہاری اس آگ اور جہنم کی آگ کی کیا مثال ہے وہ آگ دھوئیں سے زیادہ سخت ہو گی اور وہ تمہاری آگ سے ستر گنا زیادہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ماہ رمضان میں آواز اور ذوالقعدہ میں قبائل کا فرق ، ذی الحجہ میں حاجیوں کی چیزوں کو سلب کیا جانا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0