المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :جب نماز کیلئے اقامت پڑھی جائے تو صرف فرض نماز پڑھنا جائز ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :جب نماز کیلئے اقامت پڑھی جائے تو صرف فرض نماز پڑھنا جائز ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تمہارے پاس یمن کے لوگ آئیں گے ، وہ ایسے لوگ ہیں جو دلوں کے نرم ہیں ، ایمان یمن والوں کا اور حکم یمن والوں کی اور فقہ یمن والوں کی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے تیر چلانا سیکھا اور پھر بھول گیا تو اس کے پاس ایک نعمت تھی جس کی اس کی نا شکری کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میری امت کی ہلاکت قریش کے بیوقوف بچوں کے ہاتھوں ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آخری زمانہ میں ایسے حکمران ہوں گے جو ظالم ہوں گے ، ان کے وزراء ، فاسق ہوں گے اور ان کے قاضی ، خیانت کرنے والے ہوں گے ، ان کے فقہاء جھوٹے ہوں گے ، جو تم میں سے ان کا زمانہ پائے تو نہ وہ ان کا خیرات جمع کرنے والا ہے ، نہ قوم کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری لے اور نہ ہی ان کا سپاہی بنے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قرآن مجید میں جھگڑا کرنا کفر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذن امانت والا ہوتا ہے ، اے اللہ ! ائمہ کو ہدایت دے اور ایمان والوں کو بخش دے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا جو دوسرے کو کہہ رہا تھا : اے شہنشاہ ! حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ ہی بادشاہوں کا بادشاہ ( شہنشاہ ) ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی عید کو تکبیروں کے ساتھ مزین کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو جنازہ کے ساتھ نکلے اور دفن کر کے واپس آئے تو اس کیلئے دو قیراط کے برابر ثواب ہے ۔ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! قیراط کیا شی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : احد پہاڑ کی مثل۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : سفر عذاب کا ٹکڑا ہے ، تم میں سے کسی سفر کرنے والے کو سفر ، کھانے پینے ، سونے اور لذت سے روک دیتا ہے ، جب تم میں سے کوئی اپنی ضرورت پوری کر لے تو وہ اپنے گھر جلدی واپس آئے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عورت پر اس کی خالہ کو یا خالہ پر اس کی بھانجی کو سوتن نہیں لایا جائے گا۔ اسی طرح پھوپھی کو اس کی بھتیجی پر اور بھتیجی کو اس کی پھوپھی پر اور چھوٹی بہن کی بڑی پر اور بڑی بہن کی چھوٹی پر سوتن نہیں بنایا جائے گا۔