المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے، کوئی سونے اور چاندی والا جو اس کا حق ادا نہیں کرتا مگر (اس سے) آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی پھر انہیں جہنم کی آگ میں گرم کیا جائے گا۔ پس ان کے ساتھ اس کی پیشانی اور پیٹھ کو داغا جاتا رہے گا، ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے۔ اس کے بعد وہ جنت یا دوزخ کی طرف اپنا راستہ دیکھے گا۔ ہر اونٹ والا جو اس کا حق ادا نہیں کرتا، (اور اس کے حقوق میں سے یہ ہے کہ اس کے وارد ہونے کے وقت اس کا دودھ نکالا جائے)۔ اسے قیامت کے دن لایا جائے گا ، اس میں سے کوئی ایک چیز بھی مفقود نہ ہو گی' اسے نشیبی نرم ہموار کھلے میدان میں ڈال دیا جائے گا اور وہ اونٹ اپنے کھروں سے اسے روندے گا اور منہ سے کاٹے گا۔ جب بھی ان میں سے ایک گزرے گا تو دوسرا آ جائے گا ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچا س ہزار سال ہو گی یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے۔ اس کے بعد وہ جنت یا دوزخ کی طرف اپنا راستہ دیکھے گا اور ہر گائے اور بھیڑ بکری کا مالک جو ان کے حقوق ادا نہیں کرتا تو وہ قیامت کے دن لایا جائے گا، جس میں کوئی ایسا نہ ہو گا جو پھٹے کان اور ٹوٹے سینگ والا ہو پھر اسے نشیبی نرم ہموار کھلے میدان میں ڈال دیا جائے گا اور وہ اپنے سینگوں سے ماریں گے اور منہ سے کاٹے گا۔ جب بھی ان میں سے ایک گزرے گا تو دوسرا آ جائے گا، ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کای جائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
