المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پیٹ کی بیماری میں اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پیٹ کی بیماری میں اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافق میں دو باتیں جمع نہیں ہو سکتی ہیں: اچھا اخلاق اور دین میں سمجھ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتےہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے معاہدہ والے کو بلا وجہ قتل کیا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا حالانکہ جنت کی خوشبو سو سال کی مسافت سے محسوس کی جائے گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو تحفہ دیا گیا' دونوں روزہ کی حالت میں تھیں' دونوں نے اس سے کھالیا' دونوں نے اس کا ذکر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی جگہ قضاء کرو اور اعادہ نہ کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی ہر گز یہ نہ کہے کہ میں نے کھیتی کو بڑھایا (کیونکہ یہ اللہ کا کام ہے) ' بلکہ یہ کہے کہ میں نے کھیتی باڑی کے لئے ہل چلایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گرمی کے موسم میں نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو کیونکہ سخت گرمی جہنم کی تپش سے ہے ' یا فرمایا : جہنم کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ' نہ میری قبر کو عید بناؤ (کہ کہیں سال بعد حاضری دو) اور میری بارگاہ میں درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود میری بارگاہ تک پہنچ جاتا ہے' خواہ تم کہیں بھی ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسریٰ ہلاک ہو گا' اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا کیونکہ اس نے کہا: میں بادشاہوں کا بادشاہ ہوں' قیصر ہلاک ہو گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا کیونکہ اس نے کہا تھا : میں بادشاہوں کا بادشاہ ہوں۔ (بادشاہوں کا بادشاہ اللہ ہے۔ )
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ سے ڈرے گا تو وہ جنت میں داخل ہو گا' اس میں ایسی نعمتیں ہیں جو کبھی پرانی نہیں ہوں گی اور زندگی میں مرنا نہیں ہو گا' اس کے کپڑے پرانے بھی نہیں ہوں گے' جوانی ختم نہیں ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ' ہاں کوئی کام ہو تو جائز ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دشمن سے ملاقات کی تمنا کبھی نہ کرو' تم نہیں جانتے ہو کہ اس میں کیاہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نماز میں قرأت ہے اگرچہ سورۂ فاتحہ ہو' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کام اعلانیہ کیا تو ہم اعلانیہ کرتے ہیں جو پوشیدہ کیا' ہم پوشیدہ کرتے ہیں۔