المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: سات لوگ، ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنا سایہ عطا فرمائے گا جس دن اللہ تعالیٰ کےسوا کوئی سایہ نہ ہو گا: 1۔ امام عادل۔ 2۔ وہ جوان: جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پلا۔ 3۔ وہ دو آدمی جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اسی پر اکٹھے ہو تے اور جدا ہوتے ہیں۔ 4۔ وہ آدمی ، جس کا دل مسجد سے متعلق رہتا ہے کہ وہاں سے نکلتا ہی نہیں ہے یہاں تک کہ اس کی طرف لوٹ آئے۔ 5۔ وہ آدمی ، جس کو حسب و نسب والی عورت اپنے نفس کی طرف بلائے اور وہ جواب میں کہے: میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔ 6۔ وہ آدمی ، جو اس طریقے سے صدقہ کرے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے بھی چھپائے یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو معلوم نہ ہو، جو اس کا دایاں ہاتھ خرچ کرے۔ 7۔ وہ آدمی ، جو اللہ کا ذکر کرنا شروع کرے تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
