المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب کھانا موجود ہو اور نماز کھڑی ہو جائے تو پہلے کھانا کھاؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب کھانا موجود ہو اور نماز کھڑی ہو جائے تو پہلے کھانا کھاؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : امام اس لیے ہوتا ہے کہ اس اقتداء کی جائے جب امام اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو ، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو اللھم ربنا لک الحمد کہو، جب سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے : نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئی ہیں ، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں، غنیمتیں میرے لیے حلال کر دی گئیں جبکہ مجھ سے پہلے کسی نبی کے حلال نہ ہوئیں۔ ساری زمین میرے لیے سجدے کی جگہ اور پاک بنا دی گئی جبکہ مجھ سے پہلے لوگ ( لازمی طور پر ) محرابوں ( مسجدوں ) میں نمازیں پڑھتے تھے ۔ مجھے ہر کالے اور سرخ کی طرف بھیجا گیا جبکہ پہلے ایک آدمی کو خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا۔ میرے سامنے ایک ماہ کی مسافت سے رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ۔ میرے اور قوم کے درمیان ایک ماہ کی مسافت ہوتی تو وہ میرا آنا سن لیتے اور میرے رعب کو میری نصرت بنا دیا گیا اور مجھ سے کہا گیا : مانگو، عطا کیا جائے گا۔ پس اسی کو میں نے اپنی امت کے لیے شفاعت بنا دیا ۔ پس کلمہ پڑھنے اور شرک نہ کرنے والا اس کو پانے والا ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ایک عورت ایک بلی کو باندھنے کی وجہ سے جہنم میں گئی ، اس نے اس بلی کو کھانے اور پینے کیلئے کچھ نہ دیا اور نہ ہی اسے کھلا چھوڑا کہ وہ زمین سے کیڑے مکوڑے کھا لیتی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : زنا کرتے وقت زانی اور شراب پیتے وقت شرابی، ڈاکہ ڈالتے وقت ڈاکو ایمان والے نہیں ہوتے ایمان والے سر اٹھا کر جن کی طرف دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک انصاری صحابی کے دروازے پر آ کر سلام کیا جبکہ وہ حق زوجیت ادا کر رہے تھے ، اس نے اسی حال میں جواب لوٹایا پھر آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے دوسری بار سلام کیا۔ انہوں نے جواب دیا، لیکن اٹھ کر آئے نہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم واپس آ گئے ، جب گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوئی ۔ پس وہ آدمی انزال ہونے سے پہلے اٹھ کھڑا ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاؤں کے نشانات دیکھتا ہوا چلا تاکہ آپ کو تلاش کر سکے ۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں پس ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خدمت میں آئے اس حال میں کہ آپ کھڑے ہوئے تھے ۔ ہم سب اکٹھے ہو گئے ۔ پس اس آدمی نے اپنے گھر کی ایک طرف موجود نہر میں غسل کیا پھر واپس آیا، اس حال میں کہ وہ غسل کر چکا تھا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس سے فرمایا : اس نے غسل تو کر لیا ہے ، لیکن اس پر غسل واجب نہیں ہوا تھا۔ پس وہ آدمی آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے معذرت کرنے لگا اور اپنے معاملے کی خبر دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تو نے غسل تو کر لیا ہے ۔ لیکن تیرے اوپر ابھی غسل فرض نہیں ہوا تھا
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اگر نحوست کسی شے میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس کو ولیمہ کی دعوت دی گئی اور اس نے قبول نہ کی تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت بلال نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خدمت میں آئے تاکہ صبح کی نماز کے لیے آپ کو بتائیں۔ فرمایا : ابو بکر سے کہو ، وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ پس وہ دوسری بار آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی طبیعت بوجھل دیکھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ابو بکر سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں ۔ پس انہوں نے جا کر اذان پڑھی تو اس میں " الصلوۃ خیر من النوم " کا اضافہ کیا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ان سے فرمایا : تو نے اپنی اذان میں آپ کی طبیعت بوجھل دیکھی تو میں نے پسند کیا کہ اس کو چست کر دوں ۔ فرمایا : جا کر اس کو اپنی اذان میں زیادہ کر لے اور ابو بکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تعزیر دس ڈنڈوں ( کوڑوں ) سے زیادہ نہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے علم چھپایا قیامت کے دن اللہ اس کو آگ کی لگام پہنائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں : اسی دوران کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی معیت میں تھے اچانک ہم نے دودھ والی اونٹنیوں کو دیکھا، جو درخت کے پاس آ رہی تھیں ، اور ان کے ساتھ کوئی چرواہا نہیں تھا۔ ہم میں سے بعض نے کہا : اگر ہم اٹھ کر ان کا دودھ نکال لیتے ( تو کیا ہی اچھا ہوتا ۔ ) اور بعض بولے : ہم ان کا دودھ کیس نکال سکتے ہیں ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ہم میں موجود ہیں اور ہم نے ان سے اجازت ہی نہیں لی ہے ؟ ہم میں سے بعض نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ( ہماری بات سننے کے باوجود ) خاموشی اختیار کی ہے ، یہی آپ کی طرف سے اجازت کی علامت ہے ۔ پس ہم اٹھ کر ان کی طرف جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ہمیں بلا کر فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے اگر کوئی قو م تمہارے پاس آئے جبکہ تم سو رہے ہو اور وہ تمہارے تھیلوں میں جو کچھ ہے ، نکا کر لے جائے تو کیا وہ تمہیں نقصان دینے والے ہوں گے ؟ ہم نے عرض کی : ہاں ۔ فرمایا : ان اونٹنیوں کی کھیریوں میں جو کچھ ہے ، وہ تمہارے تھیلوں میں موجود زاد راہ کی طرح ہے ۔ ہم نے عرض کی اے اللہ کے رسول ! جب ایک مسلمان محتاج ہو تو اسے اپنے بھائی کے مال میں سے کیا کچھ لینا جائز ہے ؟ فرمایا : کھائے ، لیکن اٹھائے مت اور پیئے لیکن اٹھا کر ساتھ نہ لے لے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0