المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے زوال کے وقت نماز سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے زوال کے وقت نماز سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، جس کی آمین فرشتوں کی آمین فرشتوں کے موافق ہو جائے تو اس کے پہلے گناہ معاف ہو جائیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تحفہ دے کر واپس لینے والا ایسے ہے جس طرح کتا قے کر کے اسے چاٹ لیتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم مزفت ( رال ملے ہوئے برتن ) دباء ( کدو کی توہنی یعنی تو بنی ) اور نقیر ( چوبیس برتن ) میں نبیذ بنانے سے منع فرماتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالت احرام میں شادی کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل عرفات والوں کیلئے آسمان میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے ، فرماتا ہے : میرے ان بندوں کو دیکھو کو شوریدہ سر اورغبار آلود حالت میں ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے آمین ، آمین ، آمین ، تین دفعہ فرمایا ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! آپ نے ایسے کیوں کہا تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور عرض کی : اس کی ناک خاک آلودہ ہو وہ اللہ کی رحمت سے دور ہو جو رمضان کا مہینہ پائے ، اور اپنی بخشش نہ کروا سکے ؟ میں نے کہا : آمین ! پھر عرض کی : اس کی ناک خاک آلودہ ہو اور وہ اللہ کی رحمت سے دور ہو جس نے والدین دونوں کو یا ایک کو بڑھاپے میں پایا ،اور جنت میں داخل نہ ہو سکا تو میں نے کہا : آمین ! پھر عرض کی : اس کی ناک خاک آلودہ ہو اور وہ اللہ کی رحمت سے دور ہو جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا ذکر ہو اور وہ آپ کی بارگاہ میں درود نہ پڑھے ، میں نے کہا : آمین ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ایمان کے ستر حصے ہیں ، ان میں اعلیٰ ترین : لا الہ الا اللہ پڑھنا ، راستے سے تکلیف دہ شی کو دور کرنا ہے اور حیاء بھی ایمان کا حصہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم جب رمضان المبارک قریب آتا تو آپ فرماتے : تم کو تمہارا یہ مہینہ سایہ مہیا کر رہا ہے ۔ حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے جن چیزوں کی قسم کھائی ہے ، ان میں رمضان شریف ہے ۔ مسلمانوں پر اس کی مثل کوئی ماہ نہیں گزرا، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو داخل کرنے سے پہلے اس کا اجر و نوافل ضرور لکھتا ہے اور اس کے گناہ اور شقاوت بھی اس کے داخل کرنے سے پہلے لکھتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایماندار اپنے کنبے کے لیے اپنا نفقہ اور قوت تیار کرتا ہے ، لیکن گناہ گار مسلمانوں کو غافل کرنے اور ان کے عیب فاش کرنے کا پروگرام بناتا ہے ۔ پس یہ مومن کے لیے نعمت اور کافر کیلے سزا کا سامان ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو جنازہ کے پیچھے چلا ، نماز جنازہ پڑھی تو اس کیلے ایک قیراط کے برابر ثواب ہوگا، جو جنازہ میں شریک ہو اور اس کو دفن کر کے واپس آیا تو اس کیلئے دو قیراط کے برابر ثواب ہے ، ان میں چھوٹا ، احد پہاڑ کی طرح ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہو جائے تو اس کے پہلے کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ، حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس کھجوریں لائے تو آپ اس کے متعلق پوچھتے تھے ، اگر وہ عرض کرتے کہ صدقہ ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فرماتے : کھاؤ ! خود نہیں کھاتے تھے اور اگر صحابہ عرض کرتے کہ یہ تحفہ ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ان کے ساتھ مل کر کھاتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0