المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف رضی اللہ عنہ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف رضی اللہ عنہ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : امام ضامن اور مؤذن امانت والا ہوتا ہے ، اے اللہ ! ائمہ کو ہدایت دے اور مؤذنوں کو بخش دے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے ، جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بار کرے یا خاموش رہے ، جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ مہمان کی عزت کرے ۔ صحابہ کرام نے عرض کی : یا رسول اللہ !عزت کتنے دن کرنی چاہیے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا ؛ مہمان کی عزت تین رات تک کافی ہے ، جو اس کے بعد ہے ، وہ صدقہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ قضائے کیلئے بھی ایسے ہی سکون سے ٹھہرتے تھھے جس طرح کہ اپنے گھر میں اترنے کیلئے ٹھہرا کرتے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم آدمی کو کھڑے پانی میں پیشاب کرنے اور پھر اسی پانی سے وضو یا غسل کرنے سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بھلائی گھوڑے کی پیشانی میں قیامت کے دن تک کیلئے رکھی گئی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والا اس طرح ہے جس طرح خرچ کرنے والے کی مٹھی کبھی بند نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ایک دن ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فرما رہے تھے : " جب الحزن " سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔ صحابہ نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! " جب الحزن " سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : " جب الحزن " جہنم کی گہرائی میں ایک وادی ہے ، جس سے جہنم بھی ہر روز چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے اعمال میں دکھاوا کرنے والے قاریوں کیلئے تیار کیا ہے ۔ بیشک اللہ کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ قاری ہے ، جو حکمرانوں سے ملاقات کرتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی مسلمان میری بارگاہ میں سلام پڑھتا ہے تو اللہ عزوجل میری روح کو متوجہ کر دیتا ہے اور میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تین آدمیوں سے لا الہ الا اللہ کی گواہی قبول نہیں ہے : سوار ہونے والا، جس پر سوار ہوا جائے ، سوار ہونے والی جس پر سوار ہوا جائے ، اور ظالم بادشاہ کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ثیبہ ( یعنی طلاق یافتہ یا بیوہ ) سے اس کے نکاح کرنے کے سلسلے میں اجازت لی جائے گی ، اگر وہ خاموش رہے تو اس کی اجازت ہے اور اگر انکار کرے تو اس کی اجازت نہیں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی لعنت ہو قدر یہ پر جو تقدیر کو جھٹلانے والے ہیں اور بعض تقدیر کا انکار کرنے والوں اور بعض تقدیر کی تصدیق کرنے والوں پر۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب آدمی جمعہ کے دن غسل کرے اور خوشبو لگائے اور خاموش رہے ، کوئی لغو بات نہ کرے ، امام کے خطبہ سے فارغ ہونے تک اور جو چیزیں منع کی ہیں روک دے تو اس کے ایک جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک اور تین اضافی دنوں کے گناہ معاف کیے جائیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0