المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا ، لوگوں نے اس کی تعریف بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : واجب ہو گئی ! دوسرا جنازہ گزرا تو اس کی برائی بیان کی گئی ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : واجب ہو گئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے صحابہ نے آپس میں کہا : فلاں کا جنازہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : واجب ہوئی اور فلاں کا جنازہ آیا تو بھی آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : واجب ہوئی ۔ پس آپ نے صحابہ کی بات کو سن لیا توفرمایا : یہ کیا ہے ؟ حضرت عمر نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ۔ جس کی لوگوں نے بہت تعریف کی : اس کو بھی آپ نے فرمایا : واجب ہوئی اور فلاں کو لایا گیا تو لوگوں نے اسے برا کہا تو بھی آپ نے فرمایا : واجب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تمہارے ایک بھائی کو لایا گیا ، تم نے ایک گواہی دی تو تمہاری گواہی واجب ہو گئی ، پھر تمہارے ایک بھائی کو لایا گیا تو تم نے ایک گواہی دی تو وہ واجب ہو گئی ۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو ، اگر تم چاہو تو بھلی تعریف کر، اگر تم چاہو تو بری بیان کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
