المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فجر سے پہلے اور مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے ان میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد تلاوت کرتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فجر سے پہلے اور مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے ان میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد تلاوت کرتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت سیدہ کائنات فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کا حق مہر لوہے کی چھوٹی ذرہ تھی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس حضرت عباس آئے اور عرض کیا : یا رسول اللہ میں کچھ لوگوں کے پاس گیا وہ باتیں کر رہے تے جب انہوں نے مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے اور انہوں نے ایسا صرف ہمارے ساتھ بغض کی وجہ سے کیا۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کیا انہوں نے ایسا کیا ؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! ان میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ ( اے میرے رشتے دارو) تم سے محبت نہیں کرتے ۔ کیا وہ امید کرتے ہیں کہ میری شفاعت سے جنت میں چلے جائیں گے اور بنو عبدالمطلب اس کی امید نہیں کرتے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جمعہ کے دن ایک وقت ہوتا ہے کہ جو کوئی مسلمان نماز پڑھتے ہوئے اس کو پائے اور اللہ عزوجل سے اس وقت بھلائی مانگے تو اللہ عزوجل اسے عطا کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم لگاتار روزے رکھنے سے منع فرماتے تھے ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ بھی لگاتار روزے رکھتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میں تمہاری مثل نہیں ہوں ، میں اپنے رب کے ہاں ہوتا ہوں ، وہ مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو جمعہ کیلئے آئے وہ غسل کرے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ اور ملامسہ سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اسی سند سے ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ عرض کیا : کیوں نہیں ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : پر بوڑھا اور کمزور جس کے پاس دو بوسیدہ کپڑے ہوں اور وہ ان کو حقیر نہیں سمجھتا ۔ اگر و ہ اللہ پر کوئی قسم اٹھا لے تو اللہ اس کی قسم کو پورا کر دے گا۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ عرض کیا : کیوں نہیں ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم !، فرمایا : ہر موٹا متکبر آدمی ۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ! " جظ" کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا : موٹا ۔ میں نے پوچھا : " جعظ " کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا اپنے آپ کو بڑا سمجھنے والا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میری امت ہمیشہ فطرت پر رہے گی ، جب تک فجر سفیدی میں پڑھتے رہیں گے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بستر سے اٹھے تو اپنے ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو نہ لے کیونکہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: روزہ ڈھال ہوتا ہے ، جب تک پھاڑ نہ دے ۔ عرض کی گئی : کس چیز سے اسے پھاڑے گا ؟ فرمایا : جھوٹ یا غیبت سے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0