المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم نماز مختصر کر و کیونکہ تمہارے پیچھے کمزور ، بزرگ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم نماز مختصر کر و کیونکہ تمہارے پیچھے کمزور ، بزرگ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور اسی سند سے ہے : حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تمہارے پاس یمن والے آتے ہیں ، وہ دل کے نرم ہیں ، ایمان یمن والوں کا اور حکمت یمن والوں کی ہے اور سختی ، سخت دلی ، اونٹ چرانے والوں میں ہے ، جو مشرق کی جانب قبیلہ ربیعہ و مضر والوں میں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے لوہے کے ساتھ خود کشی کی ، اس کے ہاتھ میں لوہا ہو گا، وہ اسے اپنے پیٹ میں ہمیشہ کیلئے مارتا رہے گا، جس نے خود کو پہاڑ سے گرایا تو وہ جہنم میں ہمیشہ کیلئے گرتا رہے گا، جس نے اپنے آپ کو داغا تو وہ جہنم میں ہمیشہ کیلئے خود کو داغتا رہے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل نے میری زبان پر مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان کو حرم قرار دیا ، پھر بنو حارثہ کے پاس آئے ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم حرم سے نکلے پھر آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا : نہیں ! بلکہ تم اس میں ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کفر کا سر مشرق کی جانب اور فخر اور تکبر ، اونٹ اور دیہات والوں میں ہے ، سکونت اور وقار بکریوں والوں میں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : نماز فجر کے بعد طلوع شمس تک اور نماز عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے تک نماز نہیں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ایک دن چھوڑ کر زیارت کیا کرو، اس سے محبت میں اضافہ ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میرے خلیل حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے مجھے تین کاموں کی وصیت کی جنہیں میں مرتے دم تک نہیں چھوڑوں گا : ہر ماہ تین روزے رکھنے کی، چاشت کی دو رکعت اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے لگاتار روزہ رکھنے سے منع فرمایا ، صحابہ کرام نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ لگاتار روزہ رکھتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم میری مثل نہیں ہو، میرا رب مجھے کھلاتا بھی ہے اور پلاتا بھی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس آیا، اس نے عرض کی : میں نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ افطار کیا اور میں نے اپنی بیوی سے جماع کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تو غلام آزاد کر ۔ اس نے عرض کی : میں اس کی طاقت نہیں رکھتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اونٹ صدقہ کر۔ اس نے عرض کی : میں طاقت نہیں رکھتا ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : بیس صاع کھجور صدقہ کر، یا سترہ صاع یا اکیس صاع۔ اس نے عرض کی : میں طاقت نہیں رکھتا ۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ٹوکرا لایا گیا جس میں بیس صاع کھجوریں تھیں تو آپ نے فرمایا : تو اسے صدقہ کر۔ اس نے عرض کی : مدینہ میں مجھ سے زیادہ کوئی ضرورت مند نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تو اپنے گھر والوں کو کھلا دے ۔ ( تیر ا کفارہ ادا و جائے گا )
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : گھوڑے اور غلام پر صدقہ نہیں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے عمرو بن جدعان سے فرمایا : جب تو جوتا خریدے تو اچھا سا خریدنا اور جب تو کپڑے خریدے تو عمدہ خریدنا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0