المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے صوم و صال سے منع فرمایا ، صحابہ کرام میں سے ایک آدمی نے عرض کی : آپ لگاتار روزے رکھتے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم میں کون میری مثل ہے ؟ میں اپنے رب کے ہاں رات گزارتا ہوں ، میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے جب انہوں نے لگاتار روزے رکھنے شروع کیے ، تو آپ نے انکو ایک دن رکھوایا ، پھر ایک دن ، پھر انہوں نے چاند دیکھا ۔ آپ نے فرمایا : اگر یہ مؤخر ہوتا تو میں تمہارے لیے عبرت ناک سزا کی طرح زیادہ کرتا ، جب انہوں نے باز رہنے سے انکار کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
