المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ولد الزنا جنت میں داخل نہیں ہوگا اور نہ اس کی سات نسلیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ولد الزنا جنت میں داخل نہیں ہوگا اور نہ اس کی سات نسلیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل نے فرمایا : جب میرا بندہ بیمار ہوا اور تین ( دن ) سے پہلے اس نے اپنی بیماری کو ظاہر کو کیا گو گویا اس نے مجھ سے شکایت کی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے تنگ دست کو مہلت دی یا معاف کر دیا، قیامت کے دن اللہ اس کو اپنے عرش کا سایہ عطا کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک کے گناہوں کا کفارہ ہے ور حج مبرور کی جزاء صرف جنت ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : دو بیع کرنے والوں کو اختیار ہوتا ہے جب تک دونوں جدا نہ ہوں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس میں تین چیزیں ہوں ، اللہ عزوجل اس کا حساب آسان کر دے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کون سے عمل ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو تعلق توڑے اس سے تعلق جوڑنا ، جو نہ دے ا س کو دینا جو ظلم کرے اس کو معاف کرنا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت قیس بن سائب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نماز فجر پڑھاتے جب آسمان کا نور ڈھلنے لگتا اور نماز ظہر جب سورج ڈھلنے لگتا اور عصر جب سورج چمک رہا ہوتا اور مغرب جب روزہ افطار کرنے کا وقت ہوتا اور عشاء سے دیر پڑھاتے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے ، فرمایا : قبر والا کون ہے ؟ صحابہ کرام نے عرض کی : فلاں ! آپ نے فرمایا : اس کو دو رکعت تمہاری باقی دنیا سے زیادہ پسند ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم اپس میں غصہ نہ کرو اور نہ حسد کرو نہ اپنے بھائی کے نرخ پر نرخ کا اضافہ کرو، نہ شہری دیہاتی کیلئے بیع کرے ، لوگوں کا معاملہ چھوڑو ، اللہ عزوجل بعض کو بعض کی وجہ سے رزق دیتا ہے نہ کوئی عورت اپنی بہت یعنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا جب وصال مبارک ہوا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، عرب کے کچھ لوگ کافر ہوئے ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اے ابو بکر ! آپ لوگوں سے کیسے لڑیں گے حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جہاد کروں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہنے تک ، جس نے لا الہ الا اللہ پڑھ لیا تو اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ؛ میں ان لوگوں سے جہاد کروں گا ، جو زکوٰۃ اور نماز کے درمیان فرق کرتے ہیں ، اللہ کی قسم ! جو آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو بکری یا بھیڑ کا ایک سال کا بچہ زکوٰۃ دیتا تھا، اگر وہ مجھے نہیں دے گاتو میں اس کے زکٰوۃ روک لینے پر اس سے جنگ کروں گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : قسم بخدا میرا پختہ خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قتال کے لیے حضرت ابو بکر کا سینہ کھول دیا ہے یقینا یہ حق ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے لیے کچھ رشتہ دار ہیں ، میں ان سے تعلق جوڑتا ہوں ، وہ مجھ سے تعلق توڑتے ہیں ، میں ان سے اچھا سلوک کرتا ہوں ، وہ مجھ سے برے طریقے سے پیش آتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : اگر تو معاملہ ایسے ہی ہے ، جس طرح تو کہتا ہے تو اللہ عزوجل ان کے خلاف مسلسل تیری مدد کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مارے تو اسے پاک کرنے کے لیے سات مرتبہ دھوؤ، پہلی مرتبہ مٹی سے دھوؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0