المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بارگاہ میں اپنے حافظہ کی کمزوری کے متعلق عرض کی ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اپنے دائیں سے اپنے حفظ پر مدد مانگا کر ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اپنی چادر ( جھولی ) پھیلا ۔ میں نے چادر پھیلائی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے سارا دن مجھے حدیثیں سنائیں پھر میری چادر میں ڈالا، جس کو میں نے اپنے سینے سے لگا لیا تو اس کے بعد میں کبھی کوئی چیز نہیں بھولا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب فجر طلوع ہو جائے تو صرف نماز فجر کی دو سنتیں ہی جائز ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جس نے نماز مغرب کے بعد چھ رکعتیں ادا کیں ، ان کے درمیان کسی سے گفتگو نہیں کی تو اس کو بارہ سال کی عبادت کرنے کا ثواب ملے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : ہر شی کا کوڑا کچرا ہوتا ہے ، مسجد کا کوڑا کچرا ، لا واللہ ، و بلیٰ و اللہ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز کیلئے وضو کرے تو انگلیوں کو انگلیوں میں نہ ڈالے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پینے والی شی کو تین سانس میں پیتے تھے ، جب برتن اپنے منہ کے قریب کرتے تو بسم اللہ پڑھتے تھے ، جب اٹھاتے تو الحمد للہ ، پڑھتے ، آپ ایسا تین مرتبہ کرتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم جمعہ کے دن نماز جمعہ پڑھانے کے لیے جانے سے پہلے اپنے ناخن اور مونچھیں کاٹتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل قیامت کے دن ان کیلئے چمکتا ہوا نور رکھے گا جو اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی عادت پاک تھی کہ جب لوگوں پر بارش آتی اور پر نالے بہتے تو فرماتے : اس سال تم پر قحط سالی نہ ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اے ابو ہریرہ ! ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ذبح کر کے ہو۔