المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اے بنی ہاشم ! اے بنی عبدالمطلب ! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی پھوپھی صفیہ ! اے فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ! جب کل قیامت کے دن لوگ اٹھائے جائیں گے تو میں نہیں جانتا اور تم دنیا لے کر آؤ گے ، مجھ سے محبت کرنے والے قیامت کے دن وہ ہوں گے جو پرہیز گار ہوں گے ، میری مثال تم میں اس آدمی کی طرح ہے جو اپنی قوم کو نصیحت کرے ، وہ کہے : اے قوم ! تم صبح و شام آؤ، میں ڈر سنانے والا ہوں موت سے اور قیامت آنے کا وعدہ دلاتا ہوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
