المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : باجماعت نماز پڑھنا، اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس درجے زیادہ ثواب کا باعث ہے ۔
Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : باجماعت نماز پڑھنا، اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس درجے زیادہ ثواب کا باعث ہے ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تک تم میں سے کوئی ایک نماز پڑھ کر دوسری نماز کے انتظار میں رہتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے اور جب تک تم میں سے کوئی ایک مسجد میں رہتا ہے تو فرشتے اس کیلئے دعا کرتے ہیں : اے اللہ ! اس کی بخشش فرما ! اے اللہ ! اس پر رحم فرما ! جب تک اسے حدت لاحق نہ ہو۔ حضرموت کے ایک آدمی نے عرض کیا : اے ابو ہریرہ ! حدت کیا ہے ؟ فرمایا : اللہ تعالیٰ حق بات بیان کرنے سے حیاء نہیں فرماتا ، حدث گناہ اور گوز مارنے ( آواز کے ساتھ ہوا خارج کرنے کو ) کہتے ہیں ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا : مجھے کسی بات پر کبھی ندامت نہیں ہوئی جو ندامت مجھے اس پر ہوئی کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے ہوا کے چلنے کی بات سوال نہیں کیا ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے ہوا کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : یہ اللہ کی مہربانی سے چلتی ہے جس کو اللہ اپنی رحمت سے بھیجتا ہے اور اسے اپنے عذاب کے ساتھ بھیجتا ہے ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو اللہ سے نہیں مانگتا ہے ، اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے عرفہ کے دن ، عرفہ میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے میرے دوست ابو القاسم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے تین وصیت کیں ، جنہیں میں زندگی بھر نہیں چھوڑوں گا : ہر ماہ تین روزے رکھنا ، جمعہ کے دن غسل کرنا اور سونے سے پہلے وتر ادا کرنا۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے میرے دوست ابو القاسم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے تین وصیت کیں جنہیں میں زندگی بھر نہیں چھوڑوں گا : ہر ماہ تین روزے رکھنا، جمعہ کے دن غسل کرنا اور سونے سے پہلے وتر ادا کرنا ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو جمعہ کے دن ایک گھڑی ( جس میں دعا قبول ہوتی ہے ) کا ذکر کرتے ہوئے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے انگلی کے ساتھ اس کی قلت کی طرف اشارہ کیا۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت فرزدق فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تجھے چھوٹے قدموں والا دیکھتا ہوں ، اگر تو طاقت رکھتا ہے کہ کل دونوں کو حوض پر جگہ ملے تو یہ عمل کر۔ میں نے عرض کی : کیسے ؟ فرمایا : میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : میرے حوض پر میری امت آئے گی ، وہ حوض صنعاء اور یثرب کے درمیانی فاصلہ جتنا ہوگا۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے مجھے تین کاموں پر ہمیشگی کرنے کی وصیت کی : نماز چاشت کی کہ میں اس نماز کو سفر و حضر میں نہیں چھوڑتا ہوں ، ہر ماہ تین روزے رکھنے کی اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی ، اس سے زندگی مکمل ہوتی ہے ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میری مثال اور انبیاء کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس نے گھر بنایا ہو ، وہ گھر مکمل اور اچھا بنایا ہو لیکن اس کے گوشوں میں سے ایک گوشے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رہ گئی ہو، پھر لوگ اس گھر کے اردگرد گھومتے اور اسے پسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں : اس جگہ اینٹ رکھی جاتی تو تعمیر مکمل ہو جاتی ۔ تو وہ اینٹ میں ہوں ، میں تمام نبیوں کے آخر میں آنے والا ہوں ، میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے ۔
Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میری اور تمہاری مثال اس آدمی کی طرح ہے جس نے آگ روشن کی ہو، پھر اس آگ میں جانور اور کیڑے گرنے لگے اور وہ شخص انہیں اس میں گرنے سے روکتا ہے لیکن وہ خود کو اس شے چھڑا کر گرنا چاہتے ہیں ، اسی طرح میں تم کو تمہاری پشتوں سے پکڑ کر آگ سے نکال رہا ہوں اور کہتا ہوں : آگ سے دور ہو جاؤ ! آگ سے دور ہو جاؤ ! جبکہ تم اس میں زبردستی گر رہے ہو ۔
Hadith 0