المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قرآن مجید میں جھگڑا کرنا کفر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : قرآن مجید میں جھگڑا کرنا کفر ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذن امانت والا ہوتا ہے ، اے اللہ ! ائمہ کو ہدایت دے اور ایمان والوں کو بخش دے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا جو دوسرے کو کہہ رہا تھا : اے شہنشاہ ! حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ ہی بادشاہوں کا بادشاہ ( شہنشاہ ) ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی عید کو تکبیروں کے ساتھ مزین کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو جنازہ کے ساتھ نکلے اور دفن کر کے واپس آئے تو اس کیلئے دو قیراط کے برابر ثواب ہے ۔ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! قیراط کیا شی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : احد پہاڑ کی مثل۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : سفر عذاب کا ٹکڑا ہے ، تم میں سے کسی سفر کرنے والے کو سفر ، کھانے پینے ، سونے اور لذت سے روک دیتا ہے ، جب تم میں سے کوئی اپنی ضرورت پوری کر لے تو وہ اپنے گھر جلدی واپس آئے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : عورت پر اس کی خالہ کو یا خالہ پر اس کی بھانجی کو سوتن نہیں لایا جائے گا۔ اسی طرح پھوپھی کو اس کی بھتیجی پر اور بھتیجی کو اس کی پھوپھی پر اور چھوٹی بہن کی بڑی پر اور بڑی بہن کی چھوٹی پر سوتن نہیں بنایا جائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ کی طرف سے ایک منادی نداء دے گا: ایک نسب میں نے بنایا ہے اور ایک نسب تم لوگوں نے بنا رکھا تھا ۔ میں نے نسب بنایا کہ تم میں زیادہ عزت والا ہے وہ ہے جو زیادہ تقویٰ والا ہے اور تم لوگ کہتے تھے فلاں بن فلاں ، فلاں بن فلاں ، سے بہتر ہے ۔ چنانچہ آج میں اپنے بنائے نسب کو رفعت دوں گا اور تمہارے نسب کو نیچے رکھوں گا۔ کہاں ہیں متقی ؟
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : مال داری کے باوجود قرض واپس نہ کرنا ظلم ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آدمی ، کسی دوسرے آدمی کی اور عورت کسی دوسرے عورت کی شرمگاہ نہ دیکھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی کسی کو آزمائش میں مبتلا دیکھے تو وہ یہ دعا کرے : " الحمد للہ الذی فضلی علیک الیٰ آخرہ " اگر یہ پڑھے گا تو اس نے اس نعمت کا شکر ادا کیا جو اللہ نے اس پر کی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جنت کو بنایا اور اس کے رہنے والوں کو بھی انسانوں کے کنبوں اور قبیلوں سے بنایا ۔ نہ ان میں اضافہ ہوتا ہے اور نہ کمی ہوتی ہے ۔ ایک آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ! پھر عمل کس لئے کریں گے ؟ فرمایا : تم عمل کرتے رہو ہر آدمی کو ہی میسر ہے جس کیلئے اسے بنایا گیا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0