المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! کبھی کبھی میرا ارادہ بنتا ہے کہ میں لکڑیاں اکٹھی کرنے کا حکم دوں۔ پس لکڑیا ں اکٹھی کی جائیں پھر میں نماز کا حکم دوں تو نماز کے لئے اذان کہی جائے پھر کسی عظیم شخص کو حکم دوں تو وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر میں ان لوگوں کے پاس چلا جاؤں ، (جو نماز پڑھنے کے لئے نہیں آئے) تو ان کے اپنے گھروں میں ہوتے ہوئے، ان کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دوں۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر ان لوگوں میں سے کوئی آدمی جان لے کہ اسے چھوٹی سی موٹی ہڈی ملے گی یا جانور کے دو خوبصورت کھر تو ضرور عشاء کی نماز میں حاضر ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
