المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : نرمی اور آسانی کرنے والے پر جہنم حرام کی جاتی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : نرمی اور آسانی کرنے والے پر جہنم حرام کی جاتی ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ ہم نے احد کے دن مذاکرہ کیا اس حالت میں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کھڑے نماز ادا کر رہے تھے ، جب آپ فارغ ہوئے اور نماز سے سلام پھیرا تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : کیا تمہیں احد کے دن کے متعلق بتاؤں ؟ مجھے دکھایا گیا کہ میرے ساتھ حضرت جبرائیل علیہ السلام دائیں جانب اور طلحہ میری بائیں جانب ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو لوگوں کا حکمران بنے اور اس کی نیت درست ہو تو اس کے ساتھ دو فرشتے مقرر کیے جاتے ہیں جو اس کی رہبری اور رہنمائی کرتے ہیں ، جو لوگوں کے ساتھ کسی کام کا امیر مقرر ہو اور اس کی نیت درست نہ ہو تو اللہ اس کو اسی کے حوالے کر دیتا ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جہنم والوں میں جسے سب سے کم عذاب ہوگا، اس کو دونوں جوتیاں آگ کی ہوں گی ، جن کے ذریعے اس کا دماغ ابلے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں داخل ہوں گے تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : اے جنت والو ! اس میں ہمیشہ رہو، اس میں موت نہیں ہے ، اے جہنم والو ! اس میں ہمیشہ رہو ، اس میں موت نہیں ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ ہم نے تیس روزوں کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے زیادہ مرتبہ رکھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جو دنیا میں دو چہروں والا ہوگا، قیامت کے دن اس کی دو زبانیں آگ کی ہوں گی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : آدمی کی عزت تقویٰ ہے ، اس کی مروت عقل ہے ، اس کا حسب اخلاق ہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس ایک فرشتہ آیا ، جو اس سے پہلے کبھی زمین پر نہیں آیا، وہ میرے رب کا پیغام لے کر آیا، اس نے اپنا ایک پاؤں آسمان دنیا پر اور دوسرا زمین پر رکھا پھر بھی قلیل تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اے عافیت والے ! تجھ پر آ کر آرزوؤں کی انتہا ہو گئی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم میں سے کوئی آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی دو کپڑے پاتا ہے ؟
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں نماز عشاء کا وقت آدھی رات تک کرتا۔