المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پچھنے لگانے اور لگوانے والا افطار کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پچھنے لگانے اور لگوانے والا افطار کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "لاحول ولا قوۃ الا باللہ " ننانوے بیماریوں کی دواء ہے، جن میں سے چھوٹی بیماری غم ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کی رضا کے حصول کے لئے حلال مال سے مسجد بنائی تاکہ اس میں اللہ کی عبادت کی جائے تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے موتی اور یاقوت سے ایک گھر بنائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک جنت میں ایک دروازہ ہے، جس کا نام "ضحیٰ" ہے۔ پس جب قیامت کا دن ہو گا تو ایک منادی ندا کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جو چاشت کی نماز پابندی سے ادا کرتے تھے؟ یہ تمہارا دروازہ ہے۔ اللہ کی رحمت کے صدقے تم اس سے داخل ہو جاؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے، اس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے، دنیا ختم نہ ہو گی یہاں تک کہ زمین میں دھنسنا ، شکلوں کا مسخ اور تہمتیں لگانا نہ ہو ۔ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کی نبی ! وہ کب ہو گا؟ فرمایا: جب تو دیکھے کہ عورتیں گھوڑوں پر سوار ہوتی ہیں، گانا گانے والیوں کی کثرت ہے، جھوٹی گواہیاں دی جاتی ہیں، مسلمان ، مشرکوں کے سونے چاندی کے برتنوں میں پیتے ہیں، مرد، مردوں کے سبب اور عورتیں ، عورتوں کے سبب (ایک دوسرے سے) بے پرواہ ہیں تو اپنی قسمت کا ماتم کرنا اور تیار رہنا اور اپنے دست اقدس سے اشارہ فرمایا۔ پس اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ کر اپنے چہرے کو چھپا لیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: داڑھیاں بڑھاؤ ، مونچھیں چھوٹی کرواؤ، بغلوں کے بال اکھیڑا لیا کرو اور دو ٹوٹی ہوئی چیزوں سے پرہیز کیا کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے سوال فرمایا: آپ کیسے وتر ادا کرتے ہیں؟ عرض کی: رات کے پہلے حصے میں۔ فرمایا: عقلمند اور محتاط ہیں پھر حضرت عمر سے پوچھا فرمایا: اے عمر! آپ کیسے وتر ادا کرتے ہیں ؟ عرض کی: رات کے آخری حصے میں۔ فرمایا: طاقتور ہیں اور ان کی مدد کی گئی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص میں تین خوبیاں ہوئیں، اللہ تعالیٰ اس کا حساب آسانی سے لے گا اور اپنی رحمت سے اسے جنت میں داخل کرے گا۔ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی ! وہ کیا ہیں؟ فرمایا: جو تجھے نہ دے تو اسے دے۔ جو تجھ سے تعلق توڑے تو اس سے تعلق جوڑ اور جو تیرے اوپر زیادتی کرے تو اسے معاف کر دے۔ عرض کی : اے اللہ کے نبی! جب میں نے یہ کام کر لیا تو میرے لیے کیا اجر ہے؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اپنی جنت میں داخل کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : ایک عورت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آ کر عرض کی: اے اللہ کے رسول ! میں سب سے زیادہ نیک سلوک کس سے کروں ؟ فرمایا: اپنی ماں سے۔ عرض کی: پھر کس سے؟ فرمایا: اپنی ماں سے۔ عرض کی: پھر کس سے ؟ فرمایا: اپنی ماں سے۔ عرض کی: پھر کس سے؟ فرمایا: اپنے باپ سے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر صبح ندا کرنے والا ندا کرتا ہے: اے اللہ ! دینے والے کو دے اور نہ دینے والے کا مال برباد کر دے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت عون بن جحیفہ اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خون کی قیمت وصول کرنے سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے برا انسان وہ ہے، جو دو مونہوں والا ہے، جو کچھ لوگوں کے سامنے ایک چہرے سے اور کچھ لوگوں کے سامنے ایک چہرے سے آتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0