المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "اذا السماء انشقت میں سجدۂ تلاوت کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "اذا السماء انشقت میں سجدۂ تلاوت کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کچھ لوگ (حکمران) آئیں گے کہ وہ تمہیں نماز پڑھائیں گے ' پس اگر صحیح طریقے سے نماز مکمل کر یں گے تو خود بھی ثواب پائیں گے اور تمہیں بھی ثواب ہو گا اور اگر کمی کریں گے تو ان پر گناہ اور تمہارے لیے ثوب ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے' قیامت کے دن اللہ اس کو عذاب نہیں دے گا، جس نے یتیم پر شفقت کی، اس کے لئے نرم کلام کیا' اس کی یتیمی اور کمزوری پر رحم کیا اور اپنے پڑوسی پر ظلم نہیں کیا، اس مال کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ! اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس آدمی کا صدقہ قبول نہیں کرے گا، جس کے قریب رشتے دار ، اس کے صدقہ کے محتاج تھے اور اس نے انہیں نہ دیا بلکہ دوسروں کو دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کا ہاتھ اس کی شرمگاہ کو لگے تو اس پر ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ کو دھو لے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ آیت : "اگر تم منہ پھیر لو تو اللہ تعالیٰ تمہاری جگہ دوسرے لوگوں کے لے آئے گا ، پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے' صحابہ نے عرض کی: وہ کون لوگ ہیں کہ اگر ہم منہ پھیر لیں تو ہماری جگہ وہ لائے جائیں گے پھر وہ ہماری طرح نہیں ہوں گے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (قریب بیٹھے اپنے صحابی) حضرت سلمان فارسی کی ران پر ہاتھ مارا پھر فرمایا: یہ اور اس کی قوم ہے۔ اگر دین ثریا کے ساتھ معلق ہو گا تو فارس سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اسے حاصل کر لیں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتروں کی پہلی رکعت میہں سبح اسم ربک الاعلیٰ ' دوسری میں قل یا ایھا الکافرون' تیسری میں قل ھوا اللہ احد اور کبھی معوذ تین پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو نماز ادا وقت پر نہ کر سکا، وہ اس کو پڑھے جب اسے یاد آئے، وہی اس کا وقت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے' جو اللہ تعالیٰ اور آخر کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ مہمان کی عزت کرے' ایک دن رات یہ انعام ہے، مہمان نوازی تین دن ہے' پھر جو زیادہ کرے تو وہ صدقہ ہے' مہمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ میزبان کے پاس اتنا ٹھہرے یہاں تک کہ اسے حرج میں ڈال دے (پریشان یا بے چین کر دے یا اسے محتاج بنا دے)' جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بوڑھے آدمی کا دل دو چیزوں زندگی اور مال کی محبت پر جوان ہوتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مسلمانوں میں فقراء لوگ جنت میں مال داروں سے نصف دن پہلے داخل ہوں گے ۔ میں نے عرض کی: نصف دن سے مراد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے رب کے ہاں ایک دن ہزار سال کے برابر ہے' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب حضرت آدم علیہ السلام کی صورت میں داخل ہوں گے۔ میں نے عرض کی: آدم علیہ السلام کی صورت سے مراد کیا ہے؟ فرمایا: وہ بارہ ہاتھ لمبائی میں' چھ ہاتھ چوڑائی میں ہوں گے۔ میں نے عرض کی: کس گز کے حساب سے؟ فرمایا: تم میں سے کسی آدمی کی لمبائی طرح گز۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت والوں میں سے کم درجہ والے کو جو زیور پہنایا جائے گا' وہ تمام دنیا والوں کے زیورات سے زیادہ افضل ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0