المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیتا تو آپ اپنا دست مبارک نہیں چھڑا تے تھے جب تک کہ وہ خود نہ چھوڑ دیتا اور آپ کے گھٹنے مبارک اپنے ساتھ بیٹھنے والے کے گھٹنے سے آگے نہیں دیکھے گئے اور آپ سے کسی نے گفتگو نہیں کی مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہو گئے' پھر اس سے چہرہ ٔ مبارک نہیں پھیرتے تھے جب تک وہ اپنی گفتگو مکمل نہ کر لیتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
