المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تکبر سے بچو ! تکبر آدمی کی چادر میں بھی ہو سکتا ہے ‘یعنی چادر پہن کر تکبر کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تکبر سے بچو ! تکبر آدمی کی چادر میں بھی ہو سکتا ہے ‘یعنی چادر پہن کر تکبر کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن کے روزے کے متعلق پوچھا ‘حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہم اس دن کے روزے کا دو سال کے روزوں کے برابر ثواب سمجھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان پر حق ہے کہ ایک رات یا دو دن اس حالت میں نہ گزارے کہ وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ سکھاتے تھے اور فرماتے تھے :تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو یہ دعا کرے: ’’اللهم انی اسخيرك بعلمك الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر رات کی آخری رکعت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دباء‘ خنتم (سبز لا کھی گھڑا)‘نقیر (چوبیں برتن )‘مزفت (رال ملے ہوئے برتن) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو کا نکالتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ‘آپ نے فرمایا: جو مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے ‘وہ شہید ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ اُٹھاتے اور تکبیر کہتے ‘دونوں ہاتھ کان کی لو کے برابر کرتے ‘جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے‘پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اس طرح کرتے ‘پھر ربنا لک الحمد پڑھتے جس وقت سجدہ کرتے تو ایسے نہ کرتے اور نہ سجدہ سے اُٹھتے وقت۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ سے پکی ہوئی شی کھانے کے بعد وضو کر و‘ یعنی کُلّی و غیره کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب کوئی آدمی دوسرے آدمی کی طرف جاتا ہے اُسے قتل کرنے کے لیے تو مقتول جنت میں اور قاتل جہنم میں ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے جب کسی کی ہوا خارج ہو تو وہ وضو کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter