المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم گم شدہ شی کے متعلق یہ دعا کرتے : ’’اللهم راد الضالة الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم گم شدہ شی کے متعلق یہ دعا کرتے : ’’اللهم راد الضالة الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اہل جنت کی بیویاں خوبصورت آواز میں اپنے خاوندوں کو گانے سنائیں گی‘ جتنی خوبصورت آواز انہوں نے کبھی نہ سنی ہوگی اور وہ اس طرح گائیں گی :ہم خوبصورت چہروں والی ‘بھلائی اور احسان کرنے والی ہیں ‘ایسے لوگوں کی بیویاں ہیں جو عزت والے ہیں‘جو دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ نیز وہ جو گائیں گی یہ ہوگا: ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں‘ ہم نہیں مریں گی‘ ہم امن والی ہیں‘ہمیں خوف نہیں ہے‘ہم رہنے والی ہیں ‘سفر کرنے والی نہیں ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی سے حال پوچھا: کیا تُو نے آج مریض کی عیادت کی؟ اس نے عرض کی نہیں! فرمایا: کچھ صدقہ کیا؟ عرض کی : نہیں ! فرمایا: کیا کسی میت پر نمازِ جنازہ پڑھی؟ عرض کی: نہیں! فرمایا: اپنی بیوی کے حقوق ادا کیے؟ عرض کی: نہیں! فرمایا: تیرا اپنی بیوی کے پاس جانا بھی تیری طرف سے صدقہ ہے اور وہ جمعہ کا دن تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال اور حرام واضح ہیں‘جوشی شک میں ڈالے اسے چھوڑ دے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالی ٰعلم کو لوگوں کے سینوں سے نہیں نکالے گا بلکہ علماء کے فوت ہو جانے سے علم قبض ہو گا ‘یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہ جائے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا سردار بنالیں گے‘ پس ان سے سوال کیا جائے گا تو وہ فتوے جاری کر کے خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوا خارج ہونے پر ہنسنے کے بارے میں نصیحت فرمائی ۔ فرمایا: تم میں سے کوئی ایک کسی ایسی چیز پر ہنستا ہے جو وہ کرتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم یا تو توڑنی ہے یا ندامت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک دن فرمایاکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں سے مستفید ہونے سے مت روکو۔ میں (یعنی بلال بن عبد اللہ ) نے عرض کی :لیکن میں تو اپنی بیوی کو روکوں گا‘ پس جو چاہے وہ اپنی بیوی کو روک لے۔ پس میرے والد گرامی نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اللہ تجھ پر لعنت کرے! تین بار فرمایا ‘تُو مجھ سے سن بھی رہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ان کو نہ روکا جائے ‘اور تُو کہتا ہے کہ میں اپنی بیوی کو ضرور روکوں گا۔ پھر رونا شروع کر دیا اور کھڑے ہوئے اس حال میں کہ انتہائی غصے میں تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم فجر کے بعد نماز پڑھ رہے تھے‘ فرمایا: فجر طلوع ہونے کے بعد ( فرض نماز سے پہلے ) صرف دورکعت (سنت) ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کسی آدمی کا کھجور کا درخت پھلدار ہو پھر اس کو فروخت کرے تو پھل بائع کا ہے اور مشتری اگر شرط لگائے تو ٹھیک ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کتا شکار اور حفاظت کے علاوہ رکھے تو اس کے ثواب میں ہر روز دو قیراط کمی آئے گی اور ہم کو حکم دیا گیا کہ کتے تلاش کر کے قتل کر دیں ‘مدینہ میں جہاں بھی انہیں پائیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان پر حق ہے کہ ایک رات یا دو دن اس حالت میں نہ گزارے کہ وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter