المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن تین حصے دیئے ‘ایک ان کے لیے اور دو گھوڑے کے لیے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن تین حصے دیئے ‘ایک ان کے لیے اور دو گھوڑے کے لیے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے اور زانیہ کی کمائی سے منع کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنی عبد مناف ! میں تم کو بتاتا ہوں کہ تم میں سے کوئی بھی طواف ِکعبہ سے نہ روکے ‘دن اور رات کے جس حصے میں چاہیں نماز پڑھیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کھائے اور پئے تو دائیں ہاتھ سے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نماز پڑھتے تھے جس طرف بھی اُس کا منہ ہوتا تھا اور سجدہ میں رکوع سے زیادہ جھکتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر ادا کرتے تو اس جگہ سے کھڑ ے نہیں ہوتے یہاں تک کہ نماز پڑھ لیتے اور فرمایا: جس نے نماز فجر ادا کی پھر اس جگہ بیٹھا رہا یہاں تک کہ نماز اشراق پڑھی تو اس کو ایک حج اور دو مقبول عمروں کا ثواب ملے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کو پسند ہو کہ وہ اللہ سے حالت اسلام میں ملے‘ وہ پانچ نمازوں پر ہمیشگی کرے‘جس وقت ان کی اذان ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی تھی ‘اس کا نگینہ تھا جس میں لکھا تھا: محمد رسول اللہ ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نگینہ ہاتھ کے اندر والے حصے کی طرف رکھتے تھے ‘آپ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کے گھر داخل ہوئے تو آپ نے اسے نا پسندیدگی سے رکھ دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جنازہ میں شرکت کی ‘اُس کے لیے ایک قیراط کے برابر ثواب ہے ‘جو دفن کر کے واپس آیا اُس کے لیے دو قیراط کے برابر ثواب ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کی: ہمارے اس قیراط کی مقدار کتنی ہے؟ آپ نے فرمایا: اُحد پہاڑ کی طرح۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نمازِفجر ادا کی ‘وہ اللہ کےذمہ ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالت ِسفر میں سواری پر ہی نماز ِنفل پڑھ لیا کرتے تھے جس طرف بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ مبارک ہوتا تھا ‘اشارہ کرتے تھے اور رکوع کا اشارہ سجدے کے اشارہ سے کم ہوتا تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ ایسے سو اونٹ کی طرح ہیں ‘اس میں سواری نہ پاؤ۔ راوی کا بیان ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے سو سے ہم مومن کو بہتر جانتےہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter