المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھےمیرے خالو حضرت عثمان بن مظعون نے مجھے لحاف لانے کیلئے بھیجا‘ پس میں نے حاضر ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی اس حال میں کہ آپ خندق کے مقام پر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی اور فرمایا: راستے میں جو بھی تجھے ملے اسے کہنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں واپس لوٹ جانے کا حکم دیا ہے حالانکہ سخت سردی تھی۔ پس میں نکلا تو لوگ مجھے ملنے لگے ‘میں نے کہا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں واپس لوٹ جانے کا حکم فرمایا ہے۔ فرماتے ہیں: قسم بخدا! کوئی دو یا ایک آدمی کے سوا کسی نے میری طرف توجہ نہ کی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
