المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: محرم کیا پہن سکتا ہے؟ فرمایا: محرم قمیص‘ عمامہ ‘ٹوپی‘ پاجامہ اور موزے نہیں پہن سکتا ہے مگر وہ جوتے نہ پائے تو موزے پہن سکتا ہے لیکن ان کو ٹخنوں کے اوپر سے کاٹ دے اور زعفران وورس سے رنگے ہوئے کپڑے بھی نہ پہنے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
