المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
اس حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ جنت والوں کو تجارت کی اجازت دے تو وہ کپڑے اور خوشبو کی تجارت کریں گے۔
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
اس حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ جنت والوں کو تجارت کی اجازت دے تو وہ کپڑے اور خوشبو کی تجارت کریں گے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں (نفل نماز) سواری پر ادا کرتے تھے اور اشارہ سے پڑھتے تھے اور سجدہ میں رکوع سے زیادہ جھکتے تھے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی مذاق کرتا ہوں‘ لیکن بات حق کرتا ہوں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں تیسرے کو چھوڑ کر۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: با جماعت نماز پڑھنا زیادہ افضل ہے ‘ ستائیس درجے اکیلے نماز پڑھنے سے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بیع کرنے والوں کو اختیار ہے یہاں تک کہ دونوں جدا ہوں‘ سوائے بیع خیار کے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مقام عقیق پر نماز قصر کرتے ہیں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ جب جھوٹ بولتا ہے تو جھوٹ کی بدبو سے فرشتہ میل کی مسافت دور چلا جاتا ہے جو اس سے آتی ہے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مجلس میں بیٹھتے تو اس میں یہ کلمات پڑھتے تھے۔ اُن سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعے دعا کرتے تھے: ’’ اللهم اغفر لي ما قدمت الى ٰآخره ‘‘ ۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ مسلمان مدینہ میں محصور ہو جائیں یہاں تک کہ ان کی ہتھیاروں سے لیس سیاہیوں کی چوکیوں میں سے دور والی چوکی سلاح کے مقام پر ہو ( یا ہتھیار خانہ یا ہتھیار باندھنے کی جگہ )۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آورشی حرام ہے‘ ہر شراب حرام ہے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی مرجائے تو اس پر صبح و شام اس کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے ‘ اگر جنتی ہے تو جنت ‘ اگر دوزخی ہو تو دوزخ ‘ اس کو کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانہ ہے یہاں تک کہ اللہ عز وجل قیامت کے دن تجھے دکھائے گا۔