المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر سیدھے بیٹھ کر احرام باندھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر سیدھے بیٹھ کر احرام باندھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریش سے دس افراد جنتی ہیں: ابوبکر ‘ عمر ‘ عثمان ‘ علی‘ طلحہ ‘ زبیر ‘ سعد ‘ سعید ‘ عبدالرحمنٰ بن عوف اور ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی آنکھ کی بینائی چلی جائے وہ صبر کرے اور ثواب حاصل کرنے کی نیت رکھے ‘ تو اللہ پر حق ہے کہ اس کی آنکھوں کو جہنم نہ دکھائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی دوسرے آدمی کو کافر کہے ‘ اگر تو وہ دوسرا کافر ہے تو ٹھیک ورنہ کفر ‘ کافر کہنے والے کی طرف لوٹ آئے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو امانت دار نہیں ہے وہ ایمان والا نہیں ہے ‘ اور جو پاک نہ ہو اس کی نماز نہیں ہے ‘ اور جس کی نماز نہیں اُس کا دین نہیں‘ نماز کا تعلق دین سے اس طرح ہے جس طرح کہ سر کا تعلق جسم کے ساتھ ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا ‘ اُس نے عرض کی: میں جہاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ‘ آپ نے فرمایا: تیرے والدین زندہ ہیں؟ اُس نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے فرمایا: ان کی خدمت کر ‘ یہ بھی جہاد ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی گئی: ہم آپ کو دیکھتے ہیں کہ آپ بالوں والی جوتی پہنتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پہنے ہوئے دیکھا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غلام کو بلا وجہ مارا ‘ اس کا کفارہ اس کو آزاد کرنا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ‘ آپ منبر پر ہمیں جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دے رہے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کی: اے ابو جان! وہ آدمی کون تھا جس نے آپ کو مشرکوں سے خلاصی دی تھی‘ جس دن آپ کو مارا تھا؟ فرمایا: وہ عاص بن وائل سہمی تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے متعلق پوچھا ‘ آپ نے فرمایا: دو دو رکعت ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کے دن خطبہ دیتے تھے تو فرماتے: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو وہ غسل کر کے آئے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter