المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا عصا اپنے گھر والوں سے نہ اُٹھاؤ ‘ اللہ کے معاملہ میں ان کو ڈراتے رہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا عصا اپنے گھر والوں سے نہ اُٹھاؤ ‘ اللہ کے معاملہ میں ان کو ڈراتے رہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل زمین کو دائیں دست قدرت میں اور آسمان کو بائیں دست قدرت سے پکڑے گا ‘ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن والے کی مثال جب وہ اس کی حفاظت کرے اور رات میں اس کے ساتھ قیام کرے ‘ ڈھنگا لگائے گئے اونٹ کی طرح ہے ‘ جب اس کا مالک اسے ڈھنگا لگاتا ہے تو وہ رُکا رہتا ہے اور جب وہ اسے چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھاگ جاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کی تپش سے ہے ‘ اس کو پانی کے ساتھ ختم کرو۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی عادت تھی کہ یہ دعا کرتے : اے اللہ ! ہم سے یہ تکلیف لے جا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے اللہ ! ہمارے ملک شام اور یمن میں برکت دے! ایک آدمی نے عرض کی: ہمارے ملک مشرق والوں کے لیے بھی دعا کریں ‘ یا رسول اللہ ! آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ ! ہمارے ملک شام و یمن میں برکت دے! ایک آدمی نے عرض کی: یارسول اللہ ! ہمارے ملک مشرق والوں کے لیے بھی دعا کریں۔ آپ نے پھر یہ دعا کی: اے اللہ ! ہمارے ملک شام اور یمن میں برکت دے! اور مشرق والوں کے متعلق فرمایا: یہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوگا‘ یہاں کفر کے نوستون ہوں گے اور گمراہ لوگ ہوں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی قرآن کو دشمن کی زمین میں لے جائے ‘ اس خوف سے دشمن قرآن نہ لے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مرجاتا ہے تو اس کا ٹھکانہ اس پر صبح و شام پیش کیا جاتا ہے ‘ اگر جنتی ہے تو جنت والا ٹھکانہ اور اگر جہنمی ہے تو جہنم والا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے ‘ اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ تیرا ٹھکانہ ہے یہاں تک کہ اللہ تجھے اُٹھائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی کسی ایک کی گائے وغیرہ کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ نکالے ‘ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کے پینے کی چیز لا کر اس کا دروازہ توڑ دیا جائے‘ پس جو کچھ اس میں ہے ‘ بہہ جائے ؟ بے شک لوگوں کے مویشیوں کے تھنوں میں ان کا طعام (کھانا) ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم کو تمہاری اس دنیا سے تمہاری عورتیں ہی ملی ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد الرحمن ٰبن زید بن خطاب کا وصال ہوا تو انہوں نے رات ہی کو جنازہ نکالنے کا ارادہ کیا‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر تم صبح ہونے تک مؤخر کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ اس طرح پڑھتے تھے : ’’ لبيك اللهم لبيك الىٰ آخره ‘‘ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کیلئے آئے تو وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter